Results 1 to 2 of 2

Thread: کہیں تم اپنی قسمت کا لکھا تبدیل کر لیتے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 کہیں تم اپنی قسمت کا لکھا تبدیل کر لیتے


    کہیں تم اپنی قسمت کا لکھا تبدیل کر لیتے
    تو شاید ہم بھی اپنا راستہ تبدیل کر لیتے

    اگر ہم واقعی کم حوصلہ ہوتے محبت میں
    مرض بڑھنے سے پہلے دوا تبدیل کر لیتے

    تمہارے ساتھ چلنے پر جو دل راضی نہیں ہوتا
    بہت پہلے ہم اپنا فیصلہ تبدیل کر لیتے

    تمہیں ان موسموں کی کیا خبر ملتی اگر ہم بھی
    گھٹن کے خوف سے آب و ہوا تبدیل کر لیتے

    تمہاری طرح جینے کا ہنر آتا ، تو پھر شاید
    مکان اپنا وہی رکھتے ، پتا تبدیل کر لیتے

    وہی کردار ہیں تازہ کہانی میں ، جو پہلے بھی
    کبھی چہرہ ، کبھی اپنی قبا تبدیل کر لیتے

    جدائی بھی نہ ہوتی ، زندگی بھی سہل ہو جاتی
    جو ہم اک دوسرے سے مسئلہ تبدیل کر لیتے

    ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہم بول اٹھے ورنہ
    گواہی دینے والے واقعہ تبدیل کر لیتے

    بہت دھندلا گیا یادوں کی رم جھم میں دلِ سادہ
    وہ مل جاتا تو ہم یہ آئینہ تبدیل کر لیتے
    ٭٭٭



    2gvsho3 - کہیں تم اپنی قسمت کا لکھا تبدیل کر لیتے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: کہیں تم اپنی قسمت کا لکھا تبدیل کر لیتے

    2gvsho3 - کہیں تم اپنی قسمت کا لکھا تبدیل کر لیتے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •