Results 1 to 2 of 2

Thread: جانِ ایثار لکھوں، فیض کا دریا لکھوں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam جانِ ایثار لکھوں، فیض کا دریا لکھوں



    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    جانِ ایثار لکھوں، فیض کا دریا لکھوں
    دل یہ کہتا ہے کہ محبوب خدا کا لکھوں

    زہے قسمت کہ میں وصفِ شہہﷺ والا لکھوں
    یعنی تخلیقِ دوعالم کا خُلاصہ لکھوں

    شاھدِ حق لکھوں ، یا نُورِ سراپا لکھوں
    سوچتا ہوں مرے سرکارﷺ کو کیا کیا لکھوں

    جب محبت سے میں نعتِ شہہِ والا لکھوں
    روئے انور کو دو عالم کا اُجالا لکھوں

    آرزو ہے تو یہ ہے ، اور تمنا بھی یہی
    حُسن سرکارِ دو عالمﷺ کا سراپا لکھوں

    منبعِ جودو سخا ، مصدرِ ایثار و عطا
    آپ کو اے شہہِ کونینﷺ میں کیا کیا لکھوں

    پیش کرنے کو شہنشاہِ مدینہ کے حضور
    صفحئہ دل پہ مگر عرضِ تمنا لکھوں

    یادِ شاہنشہِ کونین میں گم ہوں ضامنؔ
    اتنی فرصت ہی کہاں ، حال میں اپنا لکھوں
    -----
    شاعر۔ ضامن حَسنی
    ضامنِ حقیقت (مجموعہ نعتﷺ و منقبت)
    صفحہ نمبر۔ 85


    2gvsho3 - جانِ ایثار لکھوں، فیض کا دریا لکھوں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: جانِ ایثار لکھوں، فیض کا دریا لکھوں

    2gvsho3 - جانِ ایثار لکھوں، فیض کا دریا لکھوں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •