صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مری زندگی کا حاصل، ہے زیارتِ مدینہ
اسی آرزو میں مرنا ، اسی آرزو میں جینا
وہاں صرف ایک جلوہ یہاں بے شمار جلوے
وہ ہے طُور کی حقیقت، یہ ہے عظمتِ مدینہ
میں ازل ہی سے رہینِ غم شاہِ دوسرا ہوں
ہے زمانے سے نرالا ، مری زیست کا قرینہ
تیری میری زندگی میں، ہے بس اتنا فرق زاہد
تجھے خُلد کی تمنا ، مجھے حسرتِ مدینہ
بہ خیالِ شاہِ بطحا، بہ ضیائے حُسنِ ضامنؔ
ہے لطافتوں کا حامل مرے دل کا آبگینہ
-----
شاعر۔ ضامن حَسنی
ضامنِ حقیقت (مجموعہ نعتﷺ و منقبت)
صفحہ نمبر۔110