Results 1 to 2 of 2

Thread: پاکستان کپ:افتخار کی سنچری،پنجاب نے فتح کی پیاس بجھالی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Mic پاکستان کپ:افتخار کی سنچری،پنجاب نے فتح کی پیاس بجھالی

    پاکستان کپ:افتخار کی سنچری،پنجاب نے فتح کی پیاس بجھالی
    1416898 35940083 - پاکستان کپ:افتخار کی سنچری،پنجاب نے فتح کی پیاس بجھالی

    فیڈرل ایریا کے 322رنز کا ہدف 46.4 اوورز میں3 وکٹوں پر پورا کر لیا

    راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کپ میں پنجاب کی ٹیم افتخار احمد کی شانداراور ناقابل شکست سنچری کے باعث7وکٹوں سے پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔پاکستان کپ 2019کے ساتویں روزپنجاب اور فیڈرل ایریاکی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ساتویں میچ میں پنجاب کی ٹیم کے کپتان کامران اکمل نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاجو کہ درست ثابت ہوا۔ فیڈرل ایریاکی ٹیم 49.4اوورز میں321رنز بنا کر آوٹ ہو گئی،اسراراﷲ نے 96رنز،احمد شہزاد نے 74،صہیب مقصود نے 55اور محمد نواز نے 25رنز بنائے ۔پنجاب کی طرف سے ولید احمد نے 59رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پنجاب کی ٹیم نے مقررہ ہدف46.4 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،افتخار احمد نے 89 گیندوں پر 6چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر109رنز ،سمیع اسلم نے 81،سعد علی نے آؤٹ ہوئے بغیر76 رنز بنائے ۔ افتخار احمد کو سنچری بنانے اور ولید احمد کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔ پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ میں پوائنٹس ٹیبل پر بلوچستان کی ٹیم سرفہرست جبکہ خیبرپختونخوا کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے ۔ آج سندھ اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ فیڈرل ایریا اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کل میچ کھیلا جائے گا۔
    2gvsho3 - پاکستان کپ:افتخار کی سنچری،پنجاب نے فتح کی پیاس بجھالی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: پاکستان کپ:افتخار کی سنچری،پنجاب نے فتح کی پیاس بجھالی

    2gvsho3 - پاکستان کپ:افتخار کی سنچری،پنجاب نے فتح کی پیاس بجھالی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •