Results 1 to 2 of 2

Thread: گہری پُر سکون نیند کیسے پائیں؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    candel گہری پُر سکون نیند کیسے پائیں؟

    گہری پُر سکون نیند کیسے پائیں؟
    240 51443537 - گہری پُر سکون نیند کیسے پائیں؟

    آج کی دُنیا بڑی ہیجان خیز ہے۔مسائل اور مشکلات کا ایک انبار ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لیتا،کچھ عرصہ پہلے لوگ بسترپر جا کر لیٹتے ہی دُنیا و مافیہا سے بے خبر سو جاتے تھے لیکن آج ہم میں سے بیشتر افراد کہنے کو بستر پر دراز ہوتے ہیں لیکن نیند کی دیوی کوسوں دور ہوتی ہے اور ساری رات کروٹیں بدلتے گزر جاتی ہے۔ہمارے ملک میں تو کسی شعبے سے متعلق کوئی قابلِ اعتبار اعداد وشمار دستیاب ہی نہیں جس کے تحت یہ بتایا جا سکے کہ کتنے فیصد پاکستانی بے خوابی میں مبتلا ہیں،تاہم امریکہ کی نیشنل سلیپ فائونڈیشن کے ایک حالیہ سروے کے مطابق45فیصد امریکی ضرورت کے مطابق نیند پوری نہیں کر پاتے۔

    کہا جاتا ہے کہ جو وقت ہم سو کر گزارتے ہیںاس وقت کو اگر کسی پیداواری کام میں صرف کریں تو اس سے ہمیں مالی فائدہ ہو سکتا ہے،لیکن خود کو نیند سے محرو م کر کے جو وقت حاصل کیا جا تا ہے وہ سراسر خسارے کا سودا ہوتا ہے کیونکہ اس حاصل شدہ وقت میں ہم مناسب طور پر اپنے کام انجام دینے کے قابل نہیں رہتے۔

    اگر نیند کے اوقات کو ہم ٹی وی دیکھنے یا ویب کی سرفنگ کے لیے استعمال کریں تو اس کے نقصانات کا اندازہ تو ہم سب کو بخوبی ہے۔ہم میں سے بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ وہ ہارمون جو ہماری بھوک اور خون میں شکر کی سطح کو مناسبحد میں رکھتے ہیں،نیند پوری نہ ہونے کی صورت میں صحیح طور پر کام کرنے کے قابل نہیں رہتے۔رات کی گہری پُر سکون نیند جسمانی وزن کم کرنے یا اعتدال میں رکھنے میں بھی معاونت کرتی ہے۔

    آپ نے یہ بھی محسوس کیا ہو گا کہ اگر نیند پوری ہو تو آپ کا دل کام کاج میں زیادہ لگتا ہے اور دن کے اوقات میں جو چیلنجز آپ کو در پیش ہوتے ہیں ،اس سے آپ بہتر انداز میں نمٹ سکتے ہیں۔اس سے نہ صرف سوجھ بوجھ کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے بلکہ یادداشت بھی تیز رہتی ہے اور مسائل کو حل کرنے میں آپ کا ذہن زیادہ تیزی سے آپ کا ساتھ دے سکتا ہے۔اگر آپ بھی نیند کی کمی کا شکار ہیں تو ماہرین کی درج ذیل تجاویز پر عمل کر کے اس مسئلے کو با آسانی حل کر سکتے ہیں۔

    ہم میں سے بہت سے لوگ بستر پر جاتے جاتے بھی کام میں مشغول رہتے ہیں۔اگر وہ اس وقت جسمانی طور پر کام نہ بھی کر رہے ہوں تو ان کا ذہن ضرور کامو ں میں اُلجھا رہتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ سونے سے پہلے دوسرے تمام کاموں کو اپنے ذہن سے بھُلا دیں۔اس کے لیے دل میں ارادہ کر لیں کہ اب کاموں کو روک کر سونے کا وقت آ گیا ہے اور باقی کا کام صبح نمٹا لیا جائے گا۔ا

    گر ممکن ہو تو سونے سے پہلے ذہن کو پُر سکون کرنے والا کوئی کام کر لیں مثلاً کسی کتاب کے ایک دو صفحے پڑ ھ لیںیا خواب آور موسیقی سُن لیں۔اس کے بعد گہری گہری سانس لیں اور گہری نیند سو جائیں۔سونے سے پہلے کبھی بھی اپنی ای میلز چیک نہ کریں ،اور ٹی وی وغیرہ دیکھنے سے بھی گریز کریں۔ ہمارے جسم پر روشنی کے تیز یا مدھم ہونے کا بہت اثر پڑتا ہے۔

    اس لیے آپ کو چاہیے کہ جب سونے کی تیاری کریں تو اس وقت آپ کی خواب گاہ میں روشنی بالکل مدھم ہونی چاہیے۔اگر ممکن ہو تو بلب جلانے کی بجائے شمع روشن کر لیں اور نیند آنے سے پہلے کمرہ جس حد تک ہو سکے تاریک کر دیں۔ماہرین کے مطابق ہمارے جسم میں تیار ہونے والا ایک ہار مونmelatoninنیند لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
    2gvsho3 - گہری پُر سکون نیند کیسے پائیں؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: گہری پُر سکون نیند کیسے پائیں؟

    2gvsho3 - گہری پُر سکون نیند کیسے پائیں؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •