Results 1 to 2 of 2

Thread: یادداشت خراب کرنے والی غذائیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel یادداشت خراب کرنے والی غذائیں

    یادداشت خراب کرنے والی غذائیں
    241 98769371 - یادداشت خراب کرنے والی غذائیں

    زندگی میں غذا کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور اکثر اشیاء ہماری صحت کے لیے بہت ضروری بھی ہوتی ہیں۔جسمانی و دماغی نشو و نما کے لیے خوراک کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے،مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچھ غذائیں ایسی بھی ہوتی ہیں

    جودماغی فعال کے لیے تباہ کُن ثابت ہوتی ہیں۔اپنی روزانہ خوراک میں ہم کئی ایسی غذائیں استعمال کرتے ہیں جو آہستہ آہستہ آپ کی ذہانت کو ہی نگل جاتی ہیں۔

    شکر سے بنی ہوئی چیزیں:

    شکر اور اس سے بنی چیزوں کا زیادہ استعمال نہ صرف موٹاپے کاسبب بنتا ہے بلکہ یہ دماغی افعال پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔طویل عرصے تک شکر کے زیادہ استعمال سے دماغی مسائل میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ یہ یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

    جنک فوڈ:

    ایک حالیہ تحقیق کے مطابق فاسٹ یا جنک فوڈ کا زیادہ استعمال دماغی کیمیکلز کو تبدیل کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ان کے استعمال سے مایوسی اور ڈر وغیرہ جیسے ذہنی عوارض کا امکان بڑھ جاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ فاسٹ فوڈز کا زیادہ استعمال انسانی شخصیت کی خوشی کا سبب بننے والے ہارمون ڈوپامائن کی مقدار پر بھی اثر انداز ہوتا ہے ۔جو کہ سیکھنے کی صلاحیت ،عزم اور یادداشت کو بُری طرح متاثر کرتا ہے۔

    تلے ہوئے کھانے:

    تمام تر پروسیس کھانے کیمیکلز،ڈائیز،مصنوعی رنگ اور ایسے ہی عناصر پر مشتمل ہوتے ہیں جو کہ رویے اور دماغی افعال پر اثر انداز ہوتے ہیں۔تلے ہوئے یا پراسیس کھانے بتدریج اعصابی خلیات کو تباہ کر دیتے ہیں۔

    بہت زیادہ نمکین غذائیں:

    کہا جاتا ہے کہ نمک کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر پر اثر انداز ہوتا ہے اور دل پر اس کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں،مگر ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ نمک والی غذائیں دماغی افعال اور سوچنے کی صلاحیت پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں یا دوسرے الفاظ میں نمکین کھانے آپ کی ذہانت کو متاثر کر سکتے ہیں۔

    ٹرانس فیٹ:

    ٹرانس فیٹ متعدد مسائل کا سبب بنتا ہے۔امراضِ قلب سے لے کر کولیسٹرول لیول اور موٹاپے وغیرہ تک کی وجہ بنتا ہے۔اس کے علاوہ یہ آپ کے دماغ کے لیے بھی نہایت خطر ناک ہے۔اس سے دماغ سُستی کا شکار ہونے لگتا ہے اور اس کی کار کر دگی متاثر ہونے لگتی ہے۔اس کے باعث فالج کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ٹرانس فیٹ کے طویل عرصے تک استعمال سے دماغ سُکڑ جاتا ہے اور الزائمر امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

    مصنوعی مٹھاس:

    جب لوگ وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ شکر کی جگہ مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے لگتے ہیں۔ایسا بھی ممکن ہے کہ اس میں کم کیلوریز پائی جاتی ہوں مگر یہ فائدے کی بجائے زیادہ نقصان کا سبب بنتی ہے،طویل عرصے تک اس کا استعمال دماغ کو نقصان پہنچاتا ہے اور دماغی افعال بُری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

    کولڈ ڈرنکس:

    کاربونیٹڈ مشروبات مثلاً کولڈ ڈڑنکس وغیرہ کا استعمال بھی آپ کی دماغی کار کردگی کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔اس سے نہ صرف آپ کا وزن بڑھنے لگتا ہے بلکہ یادداشت بھی بُری طرح متاثر ہوتی ہے،لہٰذا جس حد تک ممکن ہو ان سے پرہیز کرنا ہی بہتر ہے۔
    2gvsho3 - یادداشت خراب کرنے والی غذائیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: یادداشت خراب کرنے والی غذائیں

    2gvsho3 - یادداشت خراب کرنے والی غذائیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •