Results 1 to 2 of 2

Thread: تیری شوریدہ مزاجی کے سبب تیرے نہیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 تیری شوریدہ مزاجی کے سبب تیرے نہیں

    تیری شوریدہ مزاجی کے سبب تیرے نہیں
    اے مرے شہر ترے لوگ بھی اب تیرے نہیں

    میں نے ایک اور بھی محفل میں انھیں دیکھا ہے
    یہ جو تیرے نظر آتے ہیں یہ سب تیرے نہیں

    یہ بہ ہر لمحہ نئی دھن پہ تھرکتے ہوے لوگ
    کون جانے کہ یہ کب تیرے ہیں کب تیرے نہیں

    تیرا احسان کہ جانے گئے پہچانے گئے
    اب کسی اور کے کیا ہوں گے یہ جب تیرے نہیں

    در بدر ہوکے بھی جو تیری طرف دیکھتے تھے
    وہ ترے خانماں برباد بھی اب تیرے نہیں

    اب گلہ کیا کہ ہوا ہو گئے سب حلقہ بگوش
    میں نہ کہتا تھا کہ یہ اہل طلب تیرے نہیں

    ہو نہ ہو دل پہ کوئ بوجھ ہے بھائی ورنہ
    بات کہنے کے یہ انداز یہ ڈھب تیرے نہیں
    ٭٭٭



    2gvsho3 - تیری شوریدہ مزاجی کے سبب تیرے نہیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: تیری شوریدہ مزاجی کے سبب تیرے نہیں

    2gvsho3 - تیری شوریدہ مزاجی کے سبب تیرے نہیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •