Results 1 to 2 of 2

Thread: ہو کے دنیا میں بھی دنیا سے رہا اور طرف

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 ہو کے دنیا میں بھی دنیا سے رہا اور طرف


    ہو کے دنیا میں بھی دنیا سے رہا اور طرف
    دل کسی اور طرف دستِ دعا اور طرف

    اک رجز خوان ہنر کاسہ و کشکول میں طاق
    جب صفِ آرا ہوئے لشکر تو ملا اور طرف

    اے بہ کہ ہر لمحہ نئے وہم میں الجھے ہوئے شخص
    میری محفل میں الجھتا ہے تو جا اور طرف

    اہلِ تشہیر و تماشا کے طلسمات کی خیر
    چل پڑے شہر کے سب شعلہ نوا اور طرف

    کیا مسافر تھا سفر کرتا رہا اس بستی میں
    اور لو دیتے تھے نقشِ کفِ پا اور طرف

    شاخِ مژگاں سے جو ٹوٹا تھا ستارہ سرِ شام
    رات آئ تو وہی پھول کھلا اور طرف

    نرغۂ ظلم میں دکھ سہتی رہی خلقتِ شہر
    اہلِ دنیا نے کیے جشن بپا اور طرف
    ٭٭٭


    2gvsho3 - ہو  کے دنیا میں بھی  دنیا سے رہا اور طرف

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ہو کے دنیا میں بھی دنیا سے رہا اور طرف

    2gvsho3 - ہو  کے دنیا میں بھی  دنیا سے رہا اور طرف

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •