Results 1 to 2 of 2

Thread: رات کی رانی کی خوشبو سے کوئی یہ کہہ دے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 رات کی رانی کی خوشبو سے کوئی یہ کہہ دے



    رات کی رانی کی خوشبو سے کوئی یہ کہہ دے


    رات کی رانی کی خوشبو سے کوئی یہ کہہ دے
    آج کی شب نہ مرے پاس آئے
    آج تسکینِ مشامِ جاں کو
    دل کے زخموں کی مہک کافی ہے
    یہ مہک،آج سرِشام ہی جاگ اُٹھی ہے
    اب یہ بھیگی ہُوئی بوجھل پلکیں
    اور نمناک ،اُداس آنکھیں لیے
    رت جگا ایسے منائے گی کہ خود بھی جاگے
    اور پَل بھر کے لیے،میں بھی نہ سونے پاؤں
    دیو مالائی فسانوں کی کسی منتظرِ موسمِ گل راجکماری کی خزاں بخت،دُکھی رُوح کی مانند
    بھٹکنے کے لیے
    کُو بہ کُو ابرِ پریشاں کی طرح جائے گی
    دُور افتادہ سمندر کے کنارے بیٹھی
    پہروں اُس سمت تکے گی جہاں سے اکثر
    اُس کے گم گشتہ جزیروں کی ہَوا آتی ہے!
    گئے موسم کی شناسا خوشبو
    یوں رگ و پے میں اُترتی ہے
    کہ جیسے کوئی چمکیلا،رُوپہلاسیال
    جسم میں ایسے سرایت کر جائے
    جیسے صحراؤں کی شریانوں میں پہلی بارش!
    غیر محسوس سروشِ نکہت
    ذہن کے ہاتھ میں وہ اِسم ہے
    جس کی دستک
    یاد کے بند دریچوں کوبڑی نرمی سے
    ایسے کھولے گی کہ آنگن میرا
    ہر دریچے کی الگ خوشبو سے
    رنگ در رنگ چھلک جائے گا
    یہ دلاویز خزانے میرے
    میرے پیاروں کی عطا بھی ہیں
    مرے دل کی کمائی بھی ہیں
    ان کے ہوتے ہُوئے اوروں کی کیا ضرورت ہے
    رات کی رانی کی خوشبو سے کوئی یہ کہہ دے
    آج کی شب نہ میرے پاس آئے





    2gvsho3 - رات کی رانی کی خوشبو سے کوئی یہ کہہ دے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: رات کی رانی کی خوشبو سے کوئی یہ کہہ دے

    2gvsho3 - رات کی رانی کی خوشبو سے کوئی یہ کہہ دے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •