Results 1 to 2 of 2

Thread: قوم ساتھ دے تو ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے، آرمی چیف

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic قوم ساتھ دے تو ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے، آرمی چیف

    قوم ساتھ دے تو ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے، آرمی چیف
    486433 93372455 - قوم ساتھ دے تو ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے، آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آزادی بغیر قیمت کے حاصل نہیں ہوتی۔ ہیرو وہ ہیں جو آنکھیں بند کرکے اس ملک پر اپنی جان قربان کرتے ہیں۔ اپنے شہدا کو بھلانے والی قومیں مٹ جاتی ہیں۔ باہر سے لوگ آ کر پوچھ رہے ہیں، تمام دنیا دہشت گردی کے سامنے سرنگوں ہو چکی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت پر کیسے قابو پا لیا؟

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2018ء کے دوران کے شہید ہونے والے مسلح افواج کے آفیسرز اور جوانوں کے ورثا اور غازیوں کو اعزازت عطا کیے۔
    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا حیران ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے عفریت پر کیسے قابو پا لیا؟ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کچھ لوگ آئے اور پوچھتے رہے کہ تمام دنیا دہشت گردی کے سامنے سرنگوں ہو چکی ہے، آپ نے ایسی کیا چیز کی کہ پاکستان میں آپ نے دہشت گردی کی لعنت پر قابو پا لیا؟ آرمی چیف نے کہا کہ جب قوم ساتھ کھڑی ہو تو ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے۔
    آرمی چیف نے کہا کہ قربانی کے جذبے سے سرشار قوم کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔ سب سے بڑی چیز یہ ہے کہ اس ملک میں ایسے باپ موجود ہیں جو اپنے بیٹے قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، ایسی مائیں موجود ہیں جو اپنے 21، 22 سال کے بیٹے ملک پر نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔
    اک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میری ایسی بہنیں اور بیٹیاں ہیں جنہوں نے اپنے شوہر اور بھائی ملک پر قربان کیے۔ اس ملک میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنی جان پر ملک کو ترجیح دیتے ہیں تو پاکستان کو انشا اللہ کچھ نہیں ہوگا۔
    2gvsho3 - قوم ساتھ دے تو ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے، آرمی چیف

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: قوم ساتھ دے تو ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے، آرمی چیف

    2gvsho3 - قوم ساتھ دے تو ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے، آرمی چیف

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •