Results 1 to 2 of 2

Thread: قیادت پر باتیں نہ بنائیں حوصلہ بڑھائیں,ورلڈکپ کیلئے سرفراز سے امی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Mic قیادت پر باتیں نہ بنائیں حوصلہ بڑھائیں,ورلڈکپ کیلئے سرفراز سے امی

    قیادت پر باتیں نہ بنائیں حوصلہ بڑھائیں,ورلڈکپ کیلئے سرفراز سے امیدیں وابستہ:یونس خان
    1417134 72023539 - قیادت پر باتیں نہ بنائیں حوصلہ بڑھائیں,ورلڈکپ کیلئے سرفراز سے امی

    چیمپئنز ٹرافی میں ٹائٹل فتح کا امکان نہیں تھا،گرین شرٹس کی محنت سمیت تقدیر نے یاوری کی اور یادگار جیت ملی ،ورلڈکپ میں بھی ایسا ہو سکتا ہے موجودہ ٹیم میں بھی عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کی اہلیت موجود ہے ، کھلاڑی اچھے وقت میں کچھ بھی کر دکھانے کی اہلیت رکھتے ہیں:سابق کپتان

    کراچی(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی کامیابی سابق قومی کپتان یونس خان نے قسمت کے کھاتے میں ڈال دی،ان کا کہناہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی ٹائٹل فتح کاکوئی امکان نہیں تھا،گرین شرٹس کی محنت سمیت تقدیر نے یاوری کی جس کے سبب یادگار جیت حاصل ہوئی اوراس مرتبہ بھی ایسا ہی ہو سکتا ہے ،میگاایونٹ کیلئے حتمی سکواڈ کے اعلان سے قبل سرفراز احمد کی قیادت پر باتیں نہ بنائی جائیں،ان سے ورلڈ کپ کے دوران کچھ کر دکھانے کی بڑی امیدیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق قومی کپتان اور پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان کا عالمی یوم صحت پر جناح ہسپتال کراچی میں سجائی جانے والی ایک تقریب میں کہنا تھا کہ اگر تقدیر نے ساتھ دیا تو پاکستانی ٹیم رواں برس عالمی کپ ٹورنامنٹ میں ٹائٹل جیت سکتی ہے جس میں شامل کھلاڑی اچھے وقت میں کچھ بھی کر دکھانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم میں بھی عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کی اہلیت موجود ہے لیکن اسے اپنی قسمت پر بھی انحصار کرنا ہوگا کیونکہ انگلینڈ میں کھیلی گئی گزشہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستانی ٹیم سے شروع میں کوئی توقع نہیں کر رہا تھا کہ یہ ٹائٹل بھی جیت سکتی ہے لیکن گرین شرٹس کی محنت اور تقدیر نے یاوری کی تو اس کے بعد جیت کی راہیں ہموار ہو گئیں اور اس مرتبہ بھی محنت اور قسمت کا ساتھ حاصل رہا تو ویسے ہی مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔یونس خان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کیلئے ابھی حتمی ٹیم کا بھی اعلان نہیں ہوا ہے لہٰذا سرفراز احمد کی قیادت کے حوالے سے باتیں نہ بنائی جائیں کیونکہ وہ پاکستانی کپتان ہیں جن کو حوصلے کی ضرورت ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ اگر حالات سازگار رہے تو وہ اس بار کچھ کر دکھائیں گے ۔سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں سرفراز احمد سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ ایک کھلاڑی اور کپتان کی حیثیت سے اپنا موثر کردار نبھانے میں کامیاب رہیں گے ۔
    2gvsho3 - قیادت پر باتیں نہ بنائیں حوصلہ بڑھائیں,ورلڈکپ کیلئے سرفراز سے امی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: قیادت پر باتیں نہ بنائیں حوصلہ بڑھائیں,ورلڈکپ کیلئے سرفراز سے

    2gvsho3 - قیادت پر باتیں نہ بنائیں حوصلہ بڑھائیں,ورلڈکپ کیلئے سرفراز سے امی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •