Results 1 to 2 of 2

Thread: نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں 4 ہفتے باقی، علاج شروع نہ ہوسکا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں 4 ہفتے باقی، علاج شروع نہ ہوسکا

    نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں 4 ہفتے باقی، علاج شروع نہ ہوسکا
    486569 82895707 - نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں 4 ہفتے باقی، علاج شروع نہ ہوسکا

    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی مدت ضمانت ختم ہونے میں چار ہفتے باقی ہیں تاہم ان کا ابھی تک علاج شروع نہیں ہو سکا ہے۔ لندن میں معالجین سے رابطے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے میاں نواز شریف کے دماغ کی شریانوں میں رکاوٹ دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں لندن میں ان کے معالجین سے بھی فوری رابطہ کر لیا گیا ہے تاہم سابق وزیراعظم کا علاج شروع نہیں ہو سکا ہے اور ضمانت کی مدت ختم ہونے میں چار ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔
    گزشتہ روز سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نواز شریف کا علاج کیا اور کہاں ہونا ہے؟ اس بارے میں علاج کا روڈ میپ ابھی طے نہیں کیا اور نہ ہی یہ بتا سکتے ہیں کہ علاج کب تک چلے گا۔
    ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ علاج پاکستان میں ہوگا یا باہر ہوگا؟ یہ ابھی فیصلہ نہیں کر پائے۔ نواز شریف گزشتہ روز شریف میڈیکل سٹی ہسپتال پہنچے جہاں تقریباً ایک گھنٹہ تک ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔
    اس کے بعد نواز شریف واپس جاتی امرا لوٹ آئے۔ اس موقع پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دل کی دھڑکن متوازن رکھنے کیلئے مستقل پیس میکر لگانا پڑے گا جبکہ ان کو دل میں انٹروینشن کی ضرورت ہے۔
    انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے پرانے تمام ٹیسٹ، رپورٹ، میڈیکل ریکارڈ اور سفارشات کا جائزہ لیا ہے۔ بورڈ نے نواز شریف کا بھی معائنہ کیا۔ ان کی گردن اور دماغ کو خون کی فراہمی مکمل نہیں مل رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نوازشریف 12 اپریل بروز جمعہ کو شریف میڈیکل سٹی جائیں گے جہاں معالجین ان کا طبی معائنہ کریں گے۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان کے مطابق محمد نوازشریف صبح ساڑھے دس بجے شریف میڈیکل سٹی جائیں گے جہاں نیورو سرجری اور نیورو سائنسز کے پروفیسرز ان کا معائنہ کریں گے اور ان کے علاج معالجے کے سلسلے میں مشاورت ہوگی۔
    2gvsho3 - نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں 4 ہفتے باقی، علاج شروع نہ ہوسکا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں 4 ہفتے باقی، علاج شروع نہ ہوس

    2gvsho3 - نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں 4 ہفتے باقی، علاج شروع نہ ہوسکا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •