Results 1 to 2 of 2

Thread: عمران خان کا بیان مودی کیلئے وبال جان

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic عمران خان کا بیان مودی کیلئے وبال جان

    عمران خان کا بیان مودی کیلئے وبال جان
    486489 99308425 - عمران خان کا بیان مودی کیلئے وبال جان

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا تازہ بیان وزیر اعظم نریندر مودی اور حکمراں بی جے پی کے لئے وبال جان بن گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا، ‘‘انہیں ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو بھارت کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے بہتر ماحول بن سکتا ہے۔’’ اس بیان پر تو گویا پوری اپوزیشن بی جے پی پر ٹوٹ پڑی ہے۔

    کانگریس کے اعلیٰ ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا، ‘‘پاکستان نے مودی کے ساتھ آفیشل اتحاد کیا ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے ‘ مودی کو ووٹ دینے کا مطلب ہے پاکستان کو ووٹ دینا’۔ مودی جی، پہلے نواز شریف سے پیار اور اب عمران خان آپ کا چہیتا یار ! ڈھول کی پول کھل گئی۔’’

    دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے ٹویٹ کیا،‘‘پاکستان مودی جی کو کیوں کامیاب بنانا چاہتا ہے ؟ مودی جی ملک کو بتائیں کہ پاکستان سے ان کے کتنے گہرے رشتے ہیں ؟ تمام بھارتی شہری یہ جان لیں کہ اگر مودی جی کامیاب ہوئے تو پاکستان میں پٹاخیں پھوٹیں گے۔’’

    دراصل بی جے پی ایک عرصے سے یہ تاثر دینے کی کوشش کرتی رہی ہے کہ بی جے پی مخالف پارٹیاں پاکستان کی حامی پارٹیاں ہیں اور بی جے پی کی شکست پاکستان کی جیت کے مترادف ہے۔ لیکن وزیر اعظم عمران خان کے بیان سے معاملہ پلٹ گیا ہے اور اس نے بی جے پی کو مصیبت میں ڈال دیا ہے۔

    سینئر صحافی اجے شکلا کا اس حوالے سے کہنا تھا، ‘‘وزیر اعظم مودی جی کہتے ہیں کہ اگر کانگریس جیت گئی تو پاکستان میں لڈو تقسیم کیے جائیں گے، اب عمران خان کے بیان سے لگتا ہے کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو پاکستان میں لڈو بانٹے جائیں گے۔ کیا پلوامہ میں جیش کا حملہ اس جیت کی مدد کے لیے ہوا تھا ؟ کیا کوئی مجھے اس پر کچھ بتا سکتا ہے ؟’’

    2gvsho3 - عمران خان کا بیان مودی کیلئے وبال جان

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: عمران خان کا بیان مودی کیلئے وبال جان

    2gvsho3 - عمران خان کا بیان مودی کیلئے وبال جان

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •