احسن خان کا پروڈیوسرز کو ’’پیسہ وصول‘‘ فلمیں بنانے کا مشورہ
ماڈل و اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ملکی فلم انڈسٹری کو اصل مقام پر لانے کیلئے ہمارے پروڈیوسرز پیسہ وصول فلمیں بنائیں، جدید سینما انڈسٹری کو غیر ملکی فلموں پر پابندی سے تھوڑی مشکلات کا سامنا ہے لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
روزنامہ دنیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہاکہ ہمیں معیاری فلمیں بنانا ہوں گی اور ساتھ ہی فلم سازی کی رفتاری بھی تیز کرنا ہو گی۔ روٹھے ہوئے شائقین کو سینما گھر وں تک لانے کے لئے تفریح سے بھرپور فلمیں بنانی ہوں گی۔
احسن خان نے اپنے پرستاروں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ آئندہ برس ان کی 2 فلمیں ریلیز ہوں گی۔