Results 1 to 2 of 2

Thread: رب نے شرحِ" والضحی' "ان کا رخِ زیبا کیا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam رب نے شرحِ" والضحی' "ان کا رخِ زیبا کیا


    نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم

    رب نے شرحِ" والضحی' "ان کا رخِ زیبا کیا
    گیسوؤں کو شرحِ" واللیل إذا یغشی' " کیا

    ان کی آنکھوں کو کیا تفسیرِ "مازاغ البصر"
    ان کے سینہ کو "الم نشرح" کا آئینہ کیا

    حضرتِ موسی'سے رب نے" لن ترانی" کہہ دیا
    میرے آقا پر عیاں جلوہ شبِ اسری' کیا

    "لاتقولوا راعنا "کہہ کر کبھی" لاترفعوا"
    "خود خدائے مہرباں نے آپ کا چرچا کیا "

    رب نے فرما کر" رفعنا" مصحفِ لاریب میں
    کس قدر اونچا تمہارے ذکر کا رتبہ کیا

    آیتِ "صلوا علیہ ِ" پر کیا ہم نے عمل
    جب رسولِ پاک کا دل میں خیال آیا کیا

    جب کبھی تنہائیِ زندانِ شب سے ڈر لگا
    ہوگئی راحت جو ذکرِ "النبی اولی'" کیا

    آیتِ" قدجاءکم" سے ہورہا ہے یہ عیاں
    اے نواز ان کو خدا نے خلق میں یکتا کیا

    نواز اعظمی

    2gvsho3 - رب نے شرحِ" والضحی' "ان کا رخِ زیبا کیا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: رب نے شرحِ" والضحی' "ان کا رخِ زیبا کیا

    2gvsho3 - رب نے شرحِ" والضحی' "ان کا رخِ زیبا کیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •