Results 1 to 2 of 2

Thread: تجھے کہنا ہے کچھ مگر خاموش

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 تجھے کہنا ہے کچھ مگر خاموش



    تجھے کہنا ہے کچھ مگر خاموش
    دیکھ اور دیکھ کے گزر خاموش
    یوں ترے راستے میں+ بیٹھا ہوں
    جیسے اک شمعِ رہگزر خاموش
    تو جہاں ایک بار آیا تھا
    ایک مدت سے ہے وہ گھر خاموش
    اس گلی کے گزرنے والوں کو
    تکتے رہتے ہیں بام و در خاموش
    اٹھ گئے کیسے کیسے پیارے لوگ
    ہو گئے کیسے کیسے گھر خاموش
    یہ زمیں کس کے انتظار میں ہے
    کیا خبر کیوں ہے یہ نگر خاموش
    شہر سوتا ہے رات جاگتی ہے
    کوئی طوفاں ہے پردہ در خاموش
    اب کے بیڑا گزر گیا تو کیا
    ہیں ابھی کتنے ہی بھنور خاموش
    چڑھتے دریا کا ڈر نہیں یارو
    میں ہوں ساحل کو دیکھ کر خاموش
    ابھی وہ قافلے نہیں آئے
    ابھی بیٹھیں نہ ہم سفر خاموش
    ہر نفس اک پیام تھا ناصر
    ہم ہی بیٹھے رہے مگر خاموش



    2gvsho3 - تجھے کہنا ہے کچھ مگر خاموش

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: تجھے کہنا ہے کچھ مگر خاموش

    2gvsho3 - تجھے کہنا ہے کچھ مگر خاموش

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •