Results 1 to 2 of 2

Thread: وہاں محفل نہ سجائی جہاں خلوت نہیں کی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 وہاں محفل نہ سجائی جہاں خلوت نہیں کی


    وہاں محفل نہ سجائی جہاں خلوت نہیں کی
    اُس کو سوچا ہی نہیں جس سے محبت نہیں کی

    اب کے بھی تیرے لیے جاں سے گزر جائیں گے
    ہم نے پہلے بھی محبت میں سیاست نہیں کی

    تم سے کیا وعدہ خلافی کی شکایت کرتے
    تم نے تو لوٹ کے آنے کی بھی زحمت نہیں کی

    دھڑکنیں سینے سے آنکھوں میں سمٹ آئی تھیں
    وہ بھی خاموش تھا، ہم نے بھی وضاحت نہیں کی

    رات کو رات ہی اس بار کہا ہے ہم نے
    ہم نے اس بار بھی توہینِ عدالت نہیں کی

    گردِ آئینہ ہٹائی ہے کہ سچائی کھلے
    ورنہ تم جانتے ہو ہم نے بغاوت نہیں کی

    بس ہمیں عشق کی آشفتہ سری کھینچتی ہے
    رزق کے واسطے ہم نے کبھی ہجرت نہیں کی

    آ! ذرا دیکھ لیں دنیا کو بھی، کس حال میں ہے
    کئی دن ہو گئے دشمن کی زیارت نہیں کی

    تم نے سب کچھ کیا، انسان کی عزت نہیں کی
    کیا ہوا وقت نے جو تم سے رعایت نہیں کی
    ٭٭٭



    2gvsho3 - وہاں محفل نہ سجائی جہاں خلوت نہیں کی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: وہاں محفل نہ سجائی جہاں خلوت نہیں کی

    2gvsho3 - وہاں محفل نہ سجائی جہاں خلوت نہیں کی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •