Results 1 to 2 of 2

Thread: جو ڈوبتی جاتی ہے وہ کشتی بھی ہے میری

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 جو ڈوبتی جاتی ہے وہ کشتی بھی ہے میری


    بستی بھی سمندر بھی بیاباں بھی مرا ہے
    آنکھیں بھی مری خواب ِ پریشاں بھی مرا ہے

    جو ڈوبتی جاتی ہے وہ کشتی بھی ہے میری
    جو ٹوٹتا جاتا ہے وہ پیماں بھی مرا ہے

    جو ہاتھ اٹھے تھے وہ سبھی ہاتھ تھے میرے
    جو چاک ہوا ہے وہ گریباں بھی مرا ہے

    جس کی کوئی آواز نہ پہچان نہ منزل
    وہ قافلہ بے سر و ساماں بھی مرا ہے

    ویرانہ مقتل پہ حجاب آیا تو اس بار
    خود چیخ پڑا میں کہ عنواں بھی مرا ہے

    وارفتگی صبح بشارت کو خبر کیا
    اندیشہ صد شام ِ غریباں بھی مرا ہے

    میں وارث گل ہوں کہ نہیں ہوں مگر اے جان
    خمیازہ توہین ِ بہاراں بھی مرا ہے

    مٹی کی گواہی سے بڑی دل کی گواہی
    یوں ہو تو یہ زنجیر یہ زنداں بھی مرا ہے
    ٭٭٭



    2gvsho3 - جو ڈوبتی جاتی ہے وہ کشتی بھی ہے میری

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: جو ڈوبتی جاتی ہے وہ کشتی بھی ہے میری

    2gvsho3 - جو ڈوبتی جاتی ہے وہ کشتی بھی ہے میری

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •