Results 1 to 8 of 8

Thread: شب برا ت میں حضورپاک ﷺکے معمولات تحریر : مولانا فضل الرحیم اشرفی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam شب برا ت میں حضورپاک ﷺکے معمولات تحریر : مولانا فضل الرحیم اشرفی

    شب برا ت میں حضورپاک ﷺکے معمولات تحریر : مولانا فضل الرحیم اشرفی
    حضور پاک ﷺ نے فرمایا،

    ترجمہ: ’’حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ میں نے ایک رات رسول اللہﷺ کو نہ پایا(پس میں آپؐ کو تلاش کرتے ہوئے نکلی) تو آپؐ کو بقیع (مدینہ کے قبرستان) میں پایا آپؐ نے فرمایا اے عائشہؓ !کیا تجھے اس بات کا ڈر تھا کہ اللہ اور اس کا رسول ؐ تجھ پر زیادتی کرے گا؟ عرض کیا یارسولﷺ میں نے خیال کیا شاید آپؐ ازواج مطہرات میں سے کسی کے ہاں تشریف لے گئے ہوں تو آپؐ نے فرمایا بے شک اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرہویں شب میں آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے پس قبیلہ کلب کی بکریوں کے بالوں(کی تعداد) سے زیادہ (دوزخی لوگوں کی) مغفرت فرماتا ہے۔‘‘ (رواہ الترمذی وابن ماجہ)۔

    شب برات کی مزید حقیقت اس روایت سے بھی معلوم ہوتی ہے جو بیہقی میں حضرت عائشہؓ سے منقول ہے کہ آپﷺ نے فرمایا،’’ کیا تمہیں معلوم ہے کہ شعبان کی اس پندرہویں شب میں کیا ہوتا ہے‘‘؟ عرض کیا فرمائیے کیا ہوتا ہے، آپؐ نے فرمایا،’’ اس رات میں یہ ہوتا ہے کہ اس سال جتنے پیدا ہونے والے ہیں وہ سب لکھ دیئے جاتے ہیں اورجتنے مرنے والے ہیں وہ بھی سب لکھ دئیے جاتے ہیں اور اس رات میں سب بندوں کے اعمال اٹھائے جاتے ہیں اور اسی رات میں لوگوں کی مقررہ روزی اتر تی ہے۔‘‘حضرت مولانا اشرف علی تھانوی ؒ اس حدیث شریف کے شروع میں فرماتے ہیں کہ اعمال اٹھائے جانے کا یہ مطلب ہے کہ اعمال دربار خداوندی میں پیش کیے جاتے ہیں اور روزی اترنے کا مطلب یہ ہے کہ ایک سال میں جتنی روزی انسان کو ملنی ہے وہ سب لکھ دی جاتی ہے۔

    حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ رسول ؐاللہ نے ارشادفرمایا۔ ترجمہ ’’جب شعبان کی پندرہویں شب آئے۔ تو رات کو قیام کرو(یعنی نمازیں پڑھو) اور دن( پندرہویں تاریخ) کو روزہ رکھو۔‘‘

    اس حدیث شریف سے شعبان کی پندرہویں تاریخ کو روزہ رکھنے کا حکم معلوم ہوا یہ روزہ رکھنا مستحب ہے ۔حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے اس رات کان لگا کر غور سے سنا تو آپﷺ یہ دعا فرمارہے تھے۔ترجمہ:’’اے اللہ میں تیرے عفو کی پناہ چاہتا ہوں تیری سزاسے اور تیری رضا کی پناہ چاہتا ہوں تیرے غصہ سے اور پناہ چاہتا ہوں تیری سختیوں سے اے اللہ میں آپ کی تعریف کا شمار نہیں کرسکتا۔ آپ کی ذات ایسی ہی بلندوبالا ہے جیسے آپ نے خود فرمایا۔‘‘(رواہ البیہقی)

    حضرت عائشہؓ نے دریافت کیا یارسولﷺ آپؐ رات کو یہ دعا پڑھ رہے تھے تو آپؐ نے فرمایا۔ ہاں تم بھی یہ کلمات یاد کرلو اور دوسروں کو بھی بتادو۔ یہ کلمات جبرئیل علیہ السلام نے مجھے بتائے ہیں ۔ بیہقی میں آپﷺ سے سجدہ میں یہ دعا مانگنا بھی ثابت ہے۔ترجمہ:’’سجدہ کیا تجھے میرے ظاہر وباطن نے اور میں سچے دل سے تجھ پر ایمان لایا پس میرا یہ ہاتھ اور جو کچھ میں نے اس سے اپنی جان پر گناہ کیے ہیں اے عظمت وبزرگی والے ان بے شمار گناہوں کو معاف فرمادے۔ سجدہ کیا میں نے اس ذات اقدس کو جس نے پیدا فرمایا اور اس کی صورت بنائی کان اور آنکھیں دیں۔‘‘

    اس کے علاوہ یہ دعا بھی آپﷺ سے اس رات میں مانگنا ثابت ہے۔ترجمہ:’’ اے اللہ مجھے ایسا پاکیزہ دل عطا فرما جس میں شرک کا شائبہ بھی نہ ہو اور نہ بدکار ہو اور نہ بدبخت ہو۔‘‘ اے رب العزت ہمیں اس رات کی برکتوں سے مستفیض فرما اور ہمارا نام بھی ان لوگوں میں شامل فرمادے جن کی مغفرت کا فیصلہ اس رات میں ہوتا ہے۔ اور آنے والے سال میں جو زندگی دے وہ خیروبرکت اور نیکی کے ساتھ ہو اور موت لکھی جاچکی ہے تو اے رب ذوالجلال ایمان پر خاتمہ نصیب فرما۔ ٭٭٭٭

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: شب برا ت میں حضورپاک ﷺکے معمولات تحریر : مولانا فضل الرحیم اش


  3. #3
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,241
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Thanked
    324
    Rep Power
    23

    Default Re: شب برا ت میں حضورپاک ﷺکے معمولات تحریر : مولانا فضل الرحیم اش

    Nice Sharing :-) Good

  4. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: شب برا ت میں حضورپاک ﷺکے معمولات تحریر : مولانا فضل الرحیم اش

    Quote Originally Posted by Saff-Shikan View Post
    Nice Sharing :-) Good
    پسند اور رائے کا شکریہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا

  5. #5
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,241
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Thanked
    324
    Rep Power
    23

    Default Re: شب برا ت میں حضورپاک ﷺکے معمولات تحریر : مولانا فضل الرحیم اش

    Khush Rahai'n :-)
    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post


    پسند اور رائے کا شکریہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا

  6. #6
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: شب برا ت میں حضورپاک ﷺکے معمولات تحریر : مولانا فضل الرحیم اش

    Quote Originally Posted by Saff-Shikan View Post
    Khush Rahai'n :-)
    آمین یا رب العالمین

  7. #7
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,241
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Thanked
    324
    Rep Power
    23

    Default Re: شب برا ت میں حضورپاک ﷺکے معمولات تحریر : مولانا فضل الرحیم اش

    :-)
    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post


    آمین یا رب العالمین

  8. #8
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: شب برا ت میں حضورپاک ﷺکے معمولات تحریر : مولانا فضل الرحیم اش


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •