Results 1 to 8 of 8

Thread: بہترین ہدیہ سلام کرناہے تحریر : مفتی محمد یونس

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam بہترین ہدیہ سلام کرناہے تحریر : مفتی محمد یونس

    بہترین ہدیہ سلام کرناہے تحریر : مفتی محمد یونس
    حضرت الجنتری ؒکہتے ہیں کہ حضرت اشعثؒ بن قیس اور حضرت جریرؒ بن عبداللہ حضرت سلمان فارسی ؓسے ملنے آئے اور شہر مدائن کے ایک کنارے میں ان کی جھگی کے اندر گئے ۔ اندر جا کر انہیں سلام کیا ، اور یہ دُعا ئیہ کلمات کہے : ’’ حَیَّاکَ اللّٰہُ ‘‘ اللہ آپؓ کولمبی عمر عطا فرمائے ۔ پھر ان دونوںنے پوچھا ، کیا آپ ہی سلمان فارسیؓ ہیں ؟ حضرت سلمان ؓنے کہا ، جی ہاں !

    ان دونوں حضرات نے کہا ، کیا آپ ﷺ کے ساتھی ہیں ؟ آپؓ نے کہا ـ: معلوم نہیں ۔

    ان پر ان دونوں حضرات کو شک ہو گیا اور انہوں نے کہا ،

    ’’ شاید یہ وہ سلمان فارسی ؓ نہیں ہیں جن سے ہم ملنا چاہتے ہیں۔ حضرت سلمان ؓنے ان دونوں سے کہا ،

    ’’ میں ہی تمہارا وہ مطلوبہ آدمی ہوں جس سے تم ملنا چاہتے ہو ،

    میں نے حضور پاک ﷺ کو دیکھا ہے اور ان کی مجلس میں بیٹھا ہوں ، لیکن حضور پاک ﷺ کا ساتھ وہ ہے جو حضور پاک ﷺ کے ساتھ جنت میں چلا جائے ( یعنی اس کا ایمان پر خاتمہ ہو جائے اور مجھے اپنے خاتمہ کے بارے میں پتہ نہیں ہے) ۔ آپ لوگ کس ضرورت کے لیے میرے پاس آئے ہو ؟

    ان دونوں نے کہا : ملک شام میں آپ ؓکے ایک بھائی ہیں ہم ان کے پاس سے آپؓ کے پاس آئے ہیں ۔ حضرت سلمان ؓنے پو چھا وہ کون ہیں ؟ ان دونوں نے کہا، وہ حضرت ابو در دا ء ؓہیں ۔ حضرت سلمان ؓنے کہا : انہوں نے جو ہدیہ بھیجا ہے وہ کہاں ہے ؟ ان دونوں نے کہا : انہوں نے ہمارے ساتھ کوئی ہدیہ نہیں بھیجا ۔

    حضرت سلمان ؓنے کہا ، اللہ سے ڈرو اور جو امانت لائے ہو وہ مجھے دے دو ۔ آج تک جو بھی ان کے پاس سے میرے پاس آیا ہے وہ اپنے ساتھ ان کی طرف سے ہدیہ ضرور لایا ہے ۔ ان دونوں نے کہا ، آپؓ ہم پر کوئی مقدمہ نہ بنائیں ، ہمارے پاس ہر طرح کا مال و سامان ہے آپؓ ان میں سے جو چاہیں لے لیں ۔

    حضرت سلمان ؓنے کہا، میں تمہارا مال یا سامان لینا نہیں چاہتا ، میں تو وہ ہدیہ لینا چاہتا ہوں جو انہوں نے تم دونوں کے ساتھ بھیجا ہے ۔ ان دونوں نے کہا ، اللہ کی قسم ! انہوں نے ہمارے ساتھ کچھ نہیں بھیجا ، بس ہم سے اتنا کہا تھا کہ تم لو گوں میں ایک صاحب ( ایسے قابل احترام ) رہتے ہیں کہ حضور پاکﷺ جب ان سے تنہائی میں بات کیا کرتے تھے تو کسی اور کو ان کے ساتھ نہ بلاتے تھے ، جب تم دونوں ان کے پاس جا ؤ تو انہیں میری طرف سے سلام کہہ دینا ۔

    حضرت سلمان ؓنے کہا ، میں اس کے علاوہ اور کون سا ہدیہ تم دونوں سے چاہتا تھا ؟ اور کون سا ہدیہ سلام سے افضل ہو سکتا ہے ؟ یہ اللہ کی طرف سے ایک بابرکت اور پاکیزہ سلام ہے ۔بہترین ہدیہ سلام بھیجنا یا سلام کرناہی تو ہے۔ (حیاۃ الصحابہ ، جلد ۲ ، صفحہ ۶۲۸)

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: بہترین ہدیہ سلام کرناہے تحریر : مفتی محمد یونس


  3. #3
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,241
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Thanked
    324
    Rep Power
    23

    Default Re: بہترین ہدیہ سلام کرناہے تحریر : مفتی محمد یونس

    Nice Sharing :-) Good

  4. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: بہترین ہدیہ سلام کرناہے تحریر : مفتی محمد یونس

    Quote Originally Posted by Saff-Shikan View Post
    Nice Sharing :-) Good
    پسند اور رائے کا شکریہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا

  5. #5
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,241
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Thanked
    324
    Rep Power
    23

    Default Re: بہترین ہدیہ سلام کرناہے تحریر : مفتی محمد یونس

    Khush Rahai'n :-)
    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post


    پسند اور رائے کا شکریہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا

  6. #6
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: بہترین ہدیہ سلام کرناہے تحریر : مفتی محمد یونس

    Quote Originally Posted by Saff-Shikan View Post
    Khush Rahai'n :-)
    آمین یا رب العالمین

  7. #7
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,241
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Thanked
    324
    Rep Power
    23

    Default Re: بہترین ہدیہ سلام کرناہے تحریر : مفتی محمد یونس

    :-)
    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post


    آمین یا رب العالمین

  8. #8
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: بہترین ہدیہ سلام کرناہے تحریر : مفتی محمد یونس


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •