تاجداروں کے تاجدار حضور
سب رسولوں کا افتخار حضور
قلب مومن پے روز محشر تک
آپ ہی کا ہے اقتدار حضور
ارض طیبہ سے دور ہونا ہی
دل کو کرتا ہے بےقرار حضور
سارے نبیوں میں رحمتِ حق سے
ہر حوالے سے شاندار حضور
جان دل سے عزیز ہیں مجھ کو
آپ کے سارے جانثار حضور
آپ کے شہر میں ہی بہتا ہے
رحمتِ حق کا آبشار حضور
ہے ازل سے بلالِ احقر بھی
آپ کی حب سے مالدار حضور