Results 1 to 2 of 2

Thread: پھول کا تحفہ عطا ہونے پر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel پھول کا تحفہ عطا ہونے پر


    پھول کا تحفہ عطا ہونے پر

    وہ مست ناز جو گلشن میں جا نکلتی ہے
    کلی کلی کی زباں سے دعا نکلتی ہے
    ''الہی! پھولوں میں وہ انتخاب مجھ کو کرے
    کلی سے رشک گل آفتاب مجھ کو کرے''
    تجھے وہ شاخ سے توڑیں! زہے نصیب ترے
    تڑپتے رہ گئے گلزار میں رقیب ترے
    اٹھا کے صدمۂ فرقت وصال تک پہنچا
    تری حیات کا جوہر کمال تک پہنچا
    مرا کنول کہ تصدق ہیں جس پہ اہل نظر
    مرے شباب کے گلشن کو ناز ہے جس پر
    کبھی یہ پھول ہم آغوش مدعا نہ ہوا
    کسی کے دامن رنگیں سے آشنا نہ ہوا
    شگفتہ کر نہ سکے گی کبھی بہار اسے
    فسردہ رکھتا ہے گلچیں کا انتظار اسے



    2gvsho3 - پھول کا تحفہ عطا ہونے پر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: پھول کا تحفہ عطا ہونے پر

    2gvsho3 - پھول کا تحفہ عطا ہونے پر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •