Results 1 to 2 of 2

Thread: چین و عرب ہمارا ، ہندوستاں ہمارا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel چین و عرب ہمارا ، ہندوستاں ہمارا


    ترانۂ ملی


    چین و عرب ہمارا ، ہندوستاں ہمارا
    مسلم ہیں ہم ، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
    توحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارے
    آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا
    دنیا کے بت کدوں میں پہلا وہ گھر خدا کا
    ہم اس کے پاسباں ہیں، وہ پاسباں ہمارا
    تیغوں کے سائے میں ہم پل کر جواں ہوئے ہیں
    خنجر ہلال کا ہے قومی نشاں ہمارا
    مغرب کی وادیوں میں گونجی اذاں ہماری
    تھمتا نہ تھا کسی سے سیل رواں ہمارا
    باطل سے دنبے والے اے آسماں نہیں ہم
    سو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
    اے گلستان اندلس! وہ دن ہیں یاد تجھ کو
    تھا تیری ڈالیوں پر جب آشیاں ہمارا
    اے موج دجلہ! تو بھی پہچانتی ہے ہم کو
    اب تک ہے تیرا دریا افسانہ خواں ہمارا
    اے ارض پاک! تیری حرمت پہ کٹ مرے ہم
    ہے خوں تری رگوں میں اب تک رواں ہمارا
    سالار کارواں ہے میر حجاز اپنا
    اس نام سے ہے باقی آرام جاں ہمارا
    اقبال کا ترانہ بانگ درا ہے گویا
    ہوتا ہے جادہ پیما پھر کارواں ہمارا



    2gvsho3 - چین و عرب ہمارا ، ہندوستاں ہمارا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: چین و عرب ہمارا ، ہندوستاں ہمارا

    2gvsho3 - چین و عرب ہمارا ، ہندوستاں ہمارا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •