Results 1 to 2 of 2

Thread: میں ہوں رات کا ایک بجا ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 میں ہوں رات کا ایک بجا ہے


    میں ہوں رات کا ایک بجا ہے
    خالی رستہ بول رہا ہے
    آج تو یوں خاموش ہے دنیا
    جیسے کچھ ہونے والا ہے
    کیسی اندھیری رات ہے دیکھو
    اپنے آپ سے ڈر لگتا ہے
    آج تو شہر کی روش روش پر
    پتوں کا میلہ سا لگا ہے
    آو گھاس پہ سبھا جمائیں
    میخانہ تو بند پڑا ہے
    پھول تو سارے جھڑ گئے لیکن
    تیری یاد کا زخم ہرا ہے
    تو نے جتنا پیار کیاتھا
    دکھ بھی مجھے اتنا ہی دیا ہے
    یہ بھی ہے ایک طرح کی محبت
    میں تجھ سے تو مجھ سے جدا ہے
    یہ تری منزل وہ مرا رستہ
    تیرا میرا ساتھ ہی کیا ہے
    میں نے تو اک بات کہی تھی
    کیا تو سچ مچ روٹھ گیا ہے
    ایسا گاہک کون ہے جس نے
    سکھ دے کر دکھ مول لیا ہے
    تیرا رستہ تکتے تکتے
    کھیت گگن کا سوکھ چلا ہے
    کھڑکی کھول کے دیکھ تو باہر
    دیر سے کوئی شخص کھڑا ہے
    ساری بستی سو گئی ناصر
    تو اب تک کیوں جاگ رہا ہے




    2gvsho3 - میں ہوں رات کا ایک بجا ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: میں ہوں رات کا ایک بجا ہے

    2gvsho3 - میں ہوں رات کا ایک بجا ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •