Results 1 to 2 of 2

Thread: کوئی اُجالا اندھیروں سے کام لیتا ہوا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 کوئی اُجالا اندھیروں سے کام لیتا ہوا


    کوئی اُجالا اندھیروں سے کام لیتا ہوا
    دیا جلاؤ ہوا سے دوام لیتا ہوا

    بدلتا جاتا ہے ترتیبِ واقعہ کوئی
    خُود اپنے ہاتھ میں سب اِنتظام لیتا ہوا

    اسیرِ قحطِ ہوا ہو گیا ہے آخرِ کار
    کھُلی فضا میں کوئی تیرا نام لیتا ہوا

    گزر رہا ہے ابھی تک گروہ ِ نادیدہ
    درونِ خانہ کوئی انتقام لیتا ہوا

    ہمارے نام کو بے مثل کرتا جاتا ہے
    سُخن دری کا کوئی ہم سے کام لیتا ہوا

    غُبارِ شب سے اُلجھتا ہے روز اِک منظر
    نشستِ صبح سے تصویرِ شام لیتا ہوا

    یہ کون چھُو کے گزرتا ہے روز مجھ کو سلیم
    دعائیں دیتا ہوا اور سلام لیتا ہوا
    ٭٭٭



    2gvsho3 - کوئی اُجالا اندھیروں سے کام لیتا ہوا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: کوئی اُجالا اندھیروں سے کام لیتا ہوا

    2gvsho3 - کوئی اُجالا اندھیروں سے کام لیتا ہوا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •