Results 1 to 2 of 2

Thread: تین معمے حل ہوگئے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel تین معمے حل ہوگئے

    تین معمے حل ہوگئے
    23185 56564815 - تین معمے حل ہوگئے
    پٹیرک جے
    بہت سے معمے حل طلب ہیں لیکن بعض اب معمے نہیں رہے۔ وقت کے ساتھ سائنسی آلات نے ترقی کی اور تفتیش کے نئے طریقے دریافت ہوئے۔ نیز تفتیش کاروں نے جاں فشانی سے کام کیا اور ماضی میں حل نہ ہونے والے سوالوں کے جواب تلاش کر لیے۔ بعض مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ قسمت نے ساتھ دیا اور زیادہ محنت کیے بغیر معمہ حل ہو گیا۔ زارِ روس کی بیٹی کا فرار! ایک عورت اینا اناستاسیا نے دعویٰ کیا کہ وہ آخری زارِ روس کی سب سے چھوٹی بیٹی اناستاسیا رومانوف ہے۔ ڈی این اے کے شعبے میں ہونے والی ترقی کے باعث 2007ء میں اس کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہو گیا۔ تختہ الٹنے کے بعد حاکمِ وقت زارِ روس نیکولاس دوم، اس کی بیوی اور بچوں کو جولائی 1918ء میں مار ڈالا گیا۔ اسی کے ساتھ یورپ میں ایک عورت نمودار ہوئی جس نے دعویٰ کیا کہ وہ زار کی سب سے چھوٹی بیٹی اناستاسیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ حیرت انگیزطور پر بچ نکلی۔ اگرچہ رومانوف کے رشتہ داروں نے اس دعوے کو رد کر دیا لیکن اس داستان کو ہالی وُڈ نے1956ء میں ایک فلم کی شکل دے دی۔ اس دوران یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ تخت کی وارث زندہ ہے۔ 1991ء میں اس معمے نے نیا رخ اختیار کیا جب معلوم ہوا کہ روسی شہر یکاٹرنبرگ میں ایک اجتماعی قبر میں زار خاندان اور اس کے خادم دفن ہیں۔ لیکن ایک مرد اورایک بچی کی لاشیں موجود نہیں تھیں۔ اناستاسیا کے فرار کی امید نے 2007ء میں اس وقت دم توڑا جب ایک اور قبر دریافت ہوئی ۔ یہاں ملنے والی ہڈیوں کا ڈی این اے نیکولاس سے مماثل تھا۔ اس کا ڈی این اے خون کے ان دھبوں سے حاصل کیا گیا جو اس کی قمیص پر اس وقت لگے تھے جب 1891ء میں اس پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ شاہی خاندان کے تمام افراد کی باقیات ملنے کے بعد یہ ثابت ہو گیا کہ اناستاسیا بھی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ماری گئی تھی۔ برمودا ٹرائی اینگل کا راز برمودا ٹرائی اینگل کا نام شاید آپ نے سن رکھا ہو۔ یہ فلوریڈا، پورٹو ریکو اور برمودا کے مابین سمندری علاقہ ہے۔ اس کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ یہاں کوئی نہ سمجھ آنے والی قوت بحری اور ہوائی جہازوں کے ساتھ لوگوں کو بھی غائب کر دیتی ہے اور پھر ان کا کچھ اتا پتا نہیں چلتا۔ بعض لوگ اس کا الزام خلائی مخلوق پر دھرتے ہیں جو انسانوں کو تجربات کے لیے اٹھا لے جاتی ہے اور کچھ کے خیال میں کوئی سمندری گیس اس کی ذمہ دار ہے۔ اس بارے میں مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔ تاہم اصل سوال یہ ہے کہ برمودا ٹرائی اینگل کے بارے میں لوگ ایسی باتوں پر یقین کیوں کر لیتے ہیں۔ 1975ء میں لائبریرین اور ہوا باز لارنس ڈیوڈ کوسک نے اس مظہر کے بارے میں اپنی تحقیق شائع کی۔ جب اس نے ان بحری جہازوں کے بارے میں آفیشل رپورٹس کا جائزہ لیا جن کے بارے میںکہا گیا تھا کہ ان کے غائب ہونے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی، تو معلوم ہوا کہ یہ عموماً خراب موسم یا حادثات کی نذر ہوئے اور بہت سوں کا ملبہ بھی نکال لیا گیا۔ اسی طرح امریکی ادارے اس امر کو تسلیم نہیں کرتے کہ نام نہاد برمودا ٹرائی اینگل میں ایسے حادثات ہوئے ہیں جن کی وضاحت نہیں کی جا سکتی۔ مایا تہذیب کی تباہی لوگوں کو سمجھ نہیں آتی تھی کہ تاریخِ انسانی میں حیران کن طور پر جنوبی امریکا کی ایک تہذیب کیسے صفحہ ہستی سے مٹ گئی۔ 700 ء یا 800ء کے لگ بھگ جزیرہ نما یوکاٹان میں قائم درجنوں شہروں کو مایا لوگوں نے کیوں ترک کر دیا اور ایک ترقی یافتہ تہذیب ملیا میٹ ہوگئی؟ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ مایا لوگوں کو حریفوں سے شکست ہوئی یا شاید حکمران طبقے کا تختہ کسانوں نے الٹ دیا۔ اسی طرح مختلف توجیہات پیش کی گئیں۔ 2012ء میں ایری زونا سٹیٹ یونیورسٹی، امریکا کے محققین نے ایک تحقیق شائع کی جس میں آثارِ قدیمہ کا جائزہ ماحولیات میں ہونے والی تبدیلی کے تناظر میں لیا گیا۔ حاصل کردہ نتائج نے اس نظریے کی تائید کی جسے 2005ء میں تاریخ دان جیرڈ ڈائمنڈ نے اپنی کتاب میں پیش کیا تھا۔ محققین نے پتا لگایا کہ مایا لوگوں نے اتنے جنگلات کاٹے یا انہیں آگ لگائی کہ زمین کی شمسی تابکاری کو جذب کرنے کی صلاحیت متاثر ہو گئی، جس سے بادل بننے اور بارش ہونے کا عمل بہت کم ہو گیا۔ اس سے خشک سالی بڑھی اور زمین مزید ناکارہ ہو گئی اور پھر زراعت ناکام ٹھہری۔ خوراک کم ہونے کی وجہ سے لوگ اسے چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ (ترجمہ: رضوان عطا)

    2gvsho3 - تین معمے حل ہوگئے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: تین معمے حل ہوگئے

    2gvsho3 - تین معمے حل ہوگئے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •