Results 1 to 2 of 2

Thread: اگر ناک کی ہڈی ٹوٹ جائے تو؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel اگر ناک کی ہڈی ٹوٹ جائے تو؟

    اگر ناک کی ہڈی ٹوٹ جائے تو؟
    23183 35070309 - اگر ناک کی ہڈی ٹوٹ جائے تو؟
    محمد اقبال
    (طب) اگر ناک کی ہڈی تھوڑی سی ٹوٹ جائے تو عموماً یہ تین ہفتوں میں ازخود جڑ جاتی ہے۔ ناک ٹوٹنے کی علامات: درد، سوجن اور سرخ ہونا۔ ناک کو چھونے پر چٹخنے کی سی آواز نکلنا، سانس لینے میں دشواری، بناوٹ میں تبدیلی۔ ناک ٹوٹنے کی صورت میں آپ خود بھی ایسے کام کر سکتے ہیں جن سے بہتری ہو۔ وہ یہ ہیں: تولیے میں برف لپیٹ کر 15 منٹ دن میں متعدد بار ناک پر لگائیں۔ سوتے وقت ناک سیدھی رکھیں اور زیادہ تکیوں کا استعمال کریں۔ یہ کام مت کریں: ناک اگر ٹیڑھی ہو گئی ہے تو اسے خود سیدھا کرنے یا ہلانے کی کوشش نہ کریں بلکہ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ سوجن ختم ہونے تک بلاضرورت عینک نہ پہنیں۔ پہلے دو ہفتے تک سخت ورزش نہ کریں۔ کم از کم چھ ہفتوں تک چہرے کو کسی بھی چیز سے ٹکرانے سے بچائیں۔ ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی علامات : ناک کی شکل بگڑ جائے، تین دن تک سوجن کم نہ ہو، ادویات اثر نہ کریں۔ سانس لینے میں دشواری ہو، بار بار خون آئے، تیز بخار ہو جائے یا ناک پر بڑا زخم ہو جائے۔ ناک ٹوٹنے کی صورت میں ڈاکٹر درد کم کرنے کی دوا بھی دیتے ہیں۔ بڑے زخم کی صورت میں پٹی کرنے کے علاوہ بعض اوقات ٹانکے لگانے کی نوبت بھی آ جاتی ہے۔ ناک ٹیڑھی ہونے کی صورت میں ڈاکٹر خصوصی عمل کے ذریعے اسے سیدھا کرتے ہیں۔

    2gvsho3 - اگر ناک کی ہڈی ٹوٹ جائے تو؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: اگر ناک کی ہڈی ٹوٹ جائے تو؟

    2gvsho3 - اگر ناک کی ہڈی ٹوٹ جائے تو؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •