Results 1 to 2 of 2

Thread: پاکستان کپ:خیبرپختونخوا نے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,216
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Mic پاکستان کپ:خیبرپختونخوا نے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا

    پاکستان کپ:خیبرپختونخوا نے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا
    1419008 35003112 - پاکستان کپ:خیبرپختونخوا نے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا

    بلوچستان 9رنز سے ناکام،عابد علی کی سنچری،سہیل خان مرد میدان قرار پائے

    راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کپ کے فیصلہ کن معرکے میں سخت مقابلے کے بعد خیبر پختونخوا نے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا،بلوچستان کی ٹیم 9 رنز سے ناکام ہوئی،اگرچہ عابد علی نے فاتح ٹیم کی جانب سے شاندار سنچری اسکور کی لیکن بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کے مالک سہیل خان مرد میدان قرار پائے ۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں خیبر پختونخوا کے کپتان سلمان بٹ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کا نقصان خود انہیں اٹھانا پڑا جب وہ صرف دو رنز پر میدان چھوڑ گئے تاہم دوسری وکٹ کیلئے عابد علی اور محمد سعد نے 136 رنز کا اضافہ کرکے اپنی ٹیم کو سنبھال لیا۔اگرچہ پانچ چوکوں اور ایک چھکے سمیت 51 رنز بنانے والے محمد سعد کے بعد دو وکٹیں مزید گر گئیں لیکن عابد علی نے 27 رنز بنانے والے زوہیب خان کے ساتھ اسکور 201 رنز تک پہنچا دیا اور پھر خود بھی 132 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے جس میں بارہ چوکے اور تین چھکے شامل تھے ۔سات وکٹیں 238 رنز پر گرنے کے بعد مزید کسی نقصان کے بغیر وہاب ریاض نے 22 جبکہ سہیل خان نے ایک چوکے اور پانچ چھکوں سمیت 45 رنز بنا کر خیبر پختونخوا کو 307 کے مجموعے تک پہنچا دیا۔علی عمران نے تین اور حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جوابی اننگز میں بلوچستان کو اویس ضیاء نے دس چوکوں سمیت 83 اور کپتان اسد شفیق نے سات چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو ایک وکٹ پر 127تک پہنچا دیا تھا لیکن اس کے بعد فواد عالم 48،علی عمران 27،عمر اکمل 23 اور بسم اللہ خان 20 رنز بنانے کے باوجود اپنی ٹیم کو نو وکٹوں پر 298 رنز تک ہی پہنچا سکے ۔مرد میدان سہیل خان نے تین اور عمید آصف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
    2gvsho3 - پاکستان کپ:خیبرپختونخوا نے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,216
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: پاکستان کپ:خیبرپختونخوا نے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا

    2gvsho3 - پاکستان کپ:خیبرپختونخوا نے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •