Results 1 to 2 of 2

Thread: مسائل سے بچنے کا سب سے شاندارطریقہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel مسائل سے بچنے کا سب سے شاندارطریقہ

    مسائل سے بچنے کا سب سے شاندارطریقہ

    مسائل سے بچنے کا سب سے شاندارطریقہ ان کو فوری طور پر حل کردینا ہے۔ کامیا ب لوگوں کی زندگی کا مطالعہ ہمیں بتاتا ہے کہ ان میں مسائل کو سمجھ کر فوری حل پیش کرنے کی صلاحیت بدرجہ اُتم موجو ہوتی ہے۔ مسائل پر گھنٹوں الجھنے اور بحث و مباحثہ کرنے کی بجائے وُہ اپنی پوری توجہ ان کے شاندار حل نکالنے پر لگا دیتے ہیں اور یہی صفت تو انہیں دوسروں سے ممتاز اور منفرد بناتی ہے ۔دنیا کی تما م مصنوعات اور خدمات یعنی Products and Servicesبنیادی طور پر کسی نہ کسی مسئلے کا حل پیش کرتی ہے۔

    کوئی فرد جتنے بڑے مسائل کا حل تجویز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اُس کا مشاہرہ اور معاوضہ اسی قدر زیادہ ہوتا ہے۔ دنیا میں مسائل کبھی ختم نہ ہوئے ہیں اور نہ ہی ہو سکتے ہیں ۔بس ان کی نوعیت اور نام بدل جایا کرتے ہیں۔عین ممکن ہے کہ فرد کے پاس اعلیٰ گریڈ اور ڈگریاں تو ہوں مگر مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت سرے سے موجود ہی نہ ہو۔ اس لئے بھی ضروری ہے کہ آپ مسائل حل کرنے کی صلاحیت کو نہ صرف سیکھیں بلکہ اس کی عملی طور پر اتنی مشق کریں کہ آپ کو مسائل کو حل کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی بے چینی اور پریشانی نہ ہو۔ بنیادی طور پر مسائل کا حل نکالنا یعنی Problem Sloving دراصل اُس سوچ، طریقہ کار اور ذہنی اعمال کا نام ہے کہ جس کی مدد سے فردکو کسی خاص مسئلے کا حل نکالنا ہوتا ہے۔
    مسائل کو حل کرنے کی سائنس
    تحریر : پرفیسر ضیا ء زرناب
    کے مضمون سے اقتباس
    2gvsho3 - مسائل سے بچنے کا سب سے شاندارطریقہ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: مسائل سے بچنے کا سب سے شاندارطریقہ

    2gvsho3 - مسائل سے بچنے کا سب سے شاندارطریقہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •