Results 1 to 2 of 2

Thread: چائے والا ہیش ٹیگ کی کہانی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel چائے والا ہیش ٹیگ کی کہانی

    چائے والا ہیش ٹیگ کی کہانی
    23188 66033590 - چائے والا ہیش ٹیگ کی کہانی
    ارم ظہور
    چائے والا ایک ایسا ہیش ٹیگ ہے جو 2016ء کے بعد سے اب تک بہت استعمال کیا جا رہا ہے۔ سب سے پہلے یہ ٹیگ تب مشہور ہوا جب اسلام آباد کے ایک چائے والے کی تصویر سوشل میڈیا پر منظرِعام پر آتے ہی بے حد مقبول ہو گئی۔ وہ اس دِن کی سب سے زیادہ شیئر کی جانے والی تصویر بن گئی۔ لوگوں نے اس چائے والے کو بہت پسند کیا جس کی وجہ سے وہ چائے والا مشہور ہو گیا۔ اس تصویر میں خاص بات اس چائے والے کا خاص انداز تھا اور کمال اس کی فیروزہ آنکھوں کا تھا جو اس کے کُرتے سے میل کھاتی تھیں۔ اس کے علاوہ اس ہیش ٹیگ کے ہِٹ ہونے کی خاص وجہ ہے چائے۔ پاکستانیوںکو چاہے اچھے سے اچھا مشروب مل جائے لیکن وہ چائے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جو بات چائے کی ہے وہ بس ایک چائے کے دیوانوں کے علاوہ اور کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ چائے تو چائے ہوتی ہے جو زندگی کے بیشتر مرحلوں میں پیش کی جاتی ہے۔ شادی کے فنکشن سے لے کر فوتگی تک، بزنس میٹنگز سے لے کر محلے کی بیٹھک تک، خوشی میں غمی میں، گرمی میں سردی میں، بارش میں دھوپ میں، کھانے سے پہلے کھانے کے بعد، سونے سے پہلے جاگنے کے بعد، سگریٹ کے ساتھ، بِسکٹ کے ساتھ، ہر پل رہتا ہے بس چائے کا ساتھ۔ اسی لیے اس ٹیگ کو مشہور ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ پاکستان کا قومی مشروب اگر چائے کو بنا دیا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ اب بات کرتے ہیں سرحد کے اُس پار چائے والے کی۔ پاکستان میں تو یہ ٹیگ ہِٹ رہا ہی، پر بھارت میں بھی کچھ کم استعمال نہیں ہوا۔ بھارتی وزیرِاعظم ایک چائے والے ہونے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔ 2019ء میں پاک بھارت جنگی حالات میں ہم نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کا طیارہ تباہ کیا اور پکڑے جانے والے پائلٹ کی مہمان نوازی کرتے ہوئے اسے چائے کا کپ پیش کیا جو بعد میں سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوا۔ اس کی وجہ سے ایک دفعہ پھر سے چائے والا ٹیگ نظر آیا۔ دُوسری طرف یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ ایک کپ چائے میں اتنی طاقت تھی کہ اُس نے پاک بھارت کشیدگی کو چُٹکیوں میں کم کر دیا۔ اس دوران کہیں پاکستانی اپنے اور بھارتی چائے والے کا فرق بتا رہے تھے اور کہیں چائے کو دوستی کی بہترین مثال قرار دے رہے تھے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ ٹیگ آج بھی سوشل میڈیا پر بہت استعمال کیا جا رہا ہے۔ ٭…٭…٭

    2gvsho3 - چائے والا ہیش ٹیگ کی کہانی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: چائے والا ہیش ٹیگ کی کہانی

    2gvsho3 - چائے والا ہیش ٹیگ کی کہانی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •