Results 1 to 2 of 2

Thread: نہ ہو آرام جس بیمار کو سارے زمانے سے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam نہ ہو آرام جس بیمار کو سارے زمانے سے


    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    نہ ہو آرام جس بیمار کو سارے زمانے سے
    اُٹھا لے جائے تھوڑی خاک اُن کے آستانے سے

    تمہارے دَر کے ٹکڑوں سے پڑا پلتا ہے اک عالم
    گزارا سب کا ہوتا ہے اسی محتاج خانے سے

    شبِ اسریٰ کے دُولھا پر نچھاور ہونے والی تھی
    نہیں تو کیا غرض تھی اتنی جانوں کے بنانے سے

    کوئی فردوس ہو یا خلد ہو ہم کو غرض مطلب
    لگایا اب تو بستر آپﷺ ہی کے آستانے سے

    نہ کیوں اُن کی طرف اللہ سو سو پیار سے دیکھے
    جو اپنی آنکھیں مَلتے ہیں تمہارے آستانے سے

    تمہارے تو وہ احساں اور یہ نافرمانیاں اپنی
    ہمیں تو شرم آتی ہے تم کو منہ دکھانے سے

    بہارِ خلد صدقے ہو رہی ہے روے عاشق پر
    کھلی جاتی ہیں کلیاں دل کی تیرے مسکرانے سے

    پلٹتا ہے جو زائر اُس سے کہتا ہے نصیب اُس کا
    ارے غافل قضا بہتر ہے یاں سے پھر کے جانے سے

    بُلا لو اپنے در پر اب تو ہم خانہ بدوشوں کو
    پھریں کب تک ذلیل و خوار دَر دَر بے ٹھکانے سے

    نہ پہنچے اُن کے قدموں تک نہ کچھ حُسنِ عمل ہی ہے
    حَسنؔ کیا پوچھتے ہو ہم گئے گزرے زمانے سے
    -------
    مولانا حَسن رضا خان فاضل بریلوی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
    مجموعہ نعتﷺ ( کلیاتِ حسن - ذوقِ نعت )
    صفحہ نمبر۔ 166 تا 167


    2gvsho3 - نہ ہو آرام جس بیمار کو سارے زمانے سے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: نہ ہو آرام جس بیمار کو سارے زمانے سے

    2gvsho3 - نہ ہو آرام جس بیمار کو سارے زمانے سے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •