Results 1 to 2 of 2

Thread: ایک حاجی مدینے کے راستے میں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel ایک حاجی مدینے کے راستے میں


    ایک حاجی مدینے کے راستے میں


    قافلہ لوٹا گیا صحرا میں اور منزل ہے دور
    اس بیاباں یعنی بحر خشک کا ساحل ہے دور
    ہم سفر میرے شکار دشنۂ رہزن ہوئے
    بچ گئے جو ، ہو کے بے دل سوئے بیت اللہ پھرے
    اس بخاری نوجواں نے کس خوشی سے جان دی !
    موت کے زہراب میں پائی ہے اس نے زندگی
    خنجر رہزن اسے گویا ہلال عید تھا
    'ہائے یثرب' دل میں ، لب پر نعرۂ توحید تھا
    خوف کہتا ہے کہ یثرب کی طرف تنہا نہ چل
    شوق کہتا ہے کہ تو مسلم ہے ، بے باکانہ چل
    بے زیارت سوئے بیت اللہ پھر جاؤں گا کیا
    عاشقوں کو روز محشر منہ نہ دکھلاؤں گا کیا
    خوف جاں رکھتا نہیں کچھ دشت پیمائے حجاز
    ہجرت مدفون یثرب میں یہی مخفی ہے راز
    گو سلامت محمل شامی کی ہمراہی میں ہے
    عشق کی لذت مگر خطروں کے جاں کاہی میں ہے
    آہ! یہ عقل زیاں اندیش کیا چالاک ہے
    اور تاثر آدمی کا کس قدر بے باک ہے


    2gvsho3 - ایک حاجی مدینے کے راستے میں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ایک حاجی مدینے کے راستے میں

    2gvsho3 - ایک حاجی مدینے کے راستے میں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •