Results 1 to 2 of 2

Thread: حکایت شیخ سعدیؒ بادشاہ کی حاضر دماغی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,222
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    candel حکایت شیخ سعدیؒ بادشاہ کی حاضر دماغی

    حکایت شیخ سعدیؒ بادشاہ کی حاضر دماغی
    23197 89629003 - حکایت شیخ سعدیؒ بادشاہ کی حاضر دماغی

    ایک خراسانی تاجر نے حج کا ارادہ کیا۔ جب اس نے حج کی تیاری کی تو اس کے پاس ضروریات سے زائد ایک ہزار دینار بچ گئے۔ اس نے سوچا کہ اگر میں انہیں ساتھ لے جائوں تو گرجانے کا خطرہ ہے اور اگر کسی کے پاس امانت رکھوں تو ممکن ہے کہ وہ واپس کرنے سے انکار کر دے۔ وہ جنگل میں گیا اور ارنڈی کے درخت کے نیچے گڑھا کھود کر وہ دینار چھپادئیے۔ پھر وہ حج کو چلا گیا جب واپس آیا اور اس جگہ کو کھود اتو کچھ نہ پایا۔ وہ رونے پیٹنے لگا۔ جب اس سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ زمین میرے دینار کھا گئی ہے۔ کسی نے اسے مشورہ دیا کہ بادشاہ عضدالدولہ کے پاس جائو، وہ بہت ذہین آدمی ہے۔ تاجر کہنے لگا، کیا بادشاہ علم غیب جانتا ہے؟ اس شخص نے تاجر سے کہا، پوچھنے میں کوئی حرج نہیں۔ چنانچہ تاجر بادشاہ کے سامنے حاضر ہوا اور سارا ماجرا کہہ سنایا۔ بادشاہ نے تمام طبیبوں کو جمع کیا اور پوچھا کہ کیا اس سال تم میں سے کسی نے ارنڈی کے ساتھ کسی کا علاج کیا ہے؟ ایک طبیب نے کہا۔ ہاں۔ میں نے آپ کے ایک درباری کا علاج کیا ہے۔ بادشاہ نے اس درباری کو بلایا اور پوچھا: کیا تم نے ارنڈی کے ساتھ اپنا علاج کروایا ہے۔ اس نے کہا: ہاں۔ بادشاہ نے پوچھا: ارنڈی کون لے کر آیا تھا؟ بتایا کہ فلاں خادم۔ بادشاہ نے کہا کہ اسے حاضر کیا جائے۔ جب وہ حاضر ہوا تو اس سے پوچھا کہ یہ ارنڈی تم کہاںسے لائے تھے؟ اس نے جواب دیا فلاں جگہ سے۔ بادشاہ نے کہا: اس تاجر کو ساتھ لے جائو اور اس کو وہ جگہ دکھائو۔ وہ خادم اس تاجرکو ساتھ لے گیا اور وہ جگہ دکھا دی۔ تاجر جب بادشاہ کے پاس پہنچا تو بتایا کہ میں نے اسی جگہ دینار چھپائے تھے۔ بادشاہ نے خادم کو بلایا اور کہا کہ مال لائو۔ خادم نے ٹال مٹول کی جب بادشاہ نے اسے قتل کرنے کی دھمکی دی تو اس نے سارا مال واپس کر دیا۔ تاجر بادشاہ کی ذہانت دیکھ کر انگشت بہ دنداں رہ گیا۔بادشاہ سمجھ گیا تھا کہ جو ارنڈی لینے گیا تھا اسی نے دینار بھی وہاں دیکھ کر چرا لئے ہوں گے، اس کا شک درست نکلا۔ ٭…٭…٭
    2gvsho3 - حکایت شیخ سعدیؒ بادشاہ کی حاضر دماغی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,222
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: حکایت شیخ سعدیؒ بادشاہ کی حاضر دماغی

    2gvsho3 - حکایت شیخ سعدیؒ بادشاہ کی حاضر دماغی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •