Results 1 to 2 of 2

Thread: بزم سے جب نگار اٹھتا ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 بزم سے جب نگار اٹھتا ہے


    بزم سے جب نگار اٹھتا ہے
    میرے دل سے غبار اٹھتا ہے

    میں جو بیٹھا ہوں تو وہ خوش قامت
    دیکھ لو! بار بار اٹھتا ہے

    تیری صورت کو دیکھ کر مری جاں
    خود بخود دل میں پیار اٹھتا ہے

    اس کی گُل گشت سے روش بہ روش
    رنگ ہی رنگ یار اٹھتا ہے

    تیرے جاتے ہی اس خرابے سے
    شورِ گریہ ہزار اٹھتا ہے

    کون ہے جس کو جاں عزیز نہیں؟
    لے ترا جاں نثار اٹھتا ہے

    صف بہ صف آ کھڑے ہوئے ہیں غزال
    دشت سے خاکسار اٹھتا ہے

    ہے یہ تیشہ کہ ایک شعلہ سا
    بر سرِ کوہسار اٹھتا ہے

    کربِ تنہائی ہے وہ شے کہ خدا
    آدمی کو پکار اٹھتا ہے

    تو نے پھر کَسبِ زَر کا ذکر کیا
    کہیں ہم سے یہ بار اٹھتا ہے

    لو وہ مجبورِ شہر صحرا سے
    آج دیوانہ وار اٹھتا ہے

    اپنے ہاں تو زمانے والوں کا
    روز ہی اعتبار اٹھتا ہے

    جون اٹھتا ہے، یوں کہو، یعنی
    میر و غالب کا یار اٹھتا ہے




    2gvsho3 - بزم سے جب نگار اٹھتا ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: بزم سے جب نگار اٹھتا ہے

    2gvsho3 - بزم سے جب نگار اٹھتا ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •