Results 1 to 2 of 2

Thread: آ! کہ مری جان کو قرار نہیں ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    New5555 آ! کہ مری جان کو قرار نہیں ہے


    آ! کہ مری جان کو قرار نہیں ہے
    طاقتِ بیدادِ انتظار نہیں ہے
    دیتے ہیں جنت، حیاتِ دہر کے بدلے
    نشّہ، بہ اندازۂ خمار نہیں ہے
    گریہ نکالے ہے ، تیری بزم سے مجھ کو
    ہائے !کہ رونے پہ اختیار نہیں ہے
    ہم سے عبث ہے گمانِ رنجشِ خاطر
    خاک میں عشّاق کی غبار نہیں ہے
    دل سے اُٹھا لطفِ جلوہ ہائے معانی
    غیر گل، آئینۂ بہار نہیں ہے
    قتل کا میرے ، کیا ہے عہد تو، بارے
    وائے ! اگر عہد اُستوار نہیں ہے
    تو نے قسم میکشی کی، کھائی ہے ، غالبؔ!
    تیری قسم کا، کچھ اعتبار نہیں ہے



    2gvsho3 - آ! کہ مری جان کو قرار نہیں ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: آ! کہ مری جان کو قرار نہیں ہے

    2gvsho3 - آ! کہ مری جان کو قرار نہیں ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •