Results 1 to 2 of 2

Thread: عامر سہیل نے قومی سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic عامر سہیل نے قومی سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    عامر سہیل نے قومی سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
    1420175 46374720 - عامر سہیل نے قومی سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    معیاری کھلاڑی تیار نہیں کئے جا سکے ،سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ میں رابطے کا فقدان ہے سرفراز کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کیا جائے ،احمد شہزاد کو ورلڈ کپ میں موقع دینا چاہئے ،سابق اوپنر

    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے قومی سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی تک میچ فنشرز ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔ گزشتہ روز انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ کھلاڑیوں، سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ میں رابطے کا فقدان نظر آتا ہے جس کی وجہ سے اچھے اور معیاری کھلاڑی تیار نہیں ہو سکے ۔ ایک سوال پر عامر سہیل کا کہنا تھا کہ سب سے تشویش ناک بات یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم جدید کرکٹ کے تقاضوں پر پوری نہیں اتر رہی جبکہ دوسری بڑی ٹیمیں اپنی اننگز کے دوران زیادہ خطرہ مول لئے بغیر بھی 350 رنز کے آس پاس پہنچنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک سلیکشن کمیٹی اس امر کو یقینی بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی کہ میچ میں پاکستانی ٹیم 300 پلس اسکور کس طرح کرے گی۔ اس وقت ٹیم کو میچ فنشرز کی ضرورت ہے ، اس لئے سلیکشن کمیٹی کو ایسے بیٹسمین تیار کرنے چاہئے تھے جو دس مقابلوں میں سے کم از کم سات میچوں میں اچھا کھیل پیش کر سکیں ۔سابق اوپنر کے مطابق انگلینڈ، بھارت ، نیوزی لینڈ ایسی ٹیمیں ہیں جو ون ڈے فارمیٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز میں تین سو سے زائد رنز بنا رہی ہیں۔ عامر سہیل کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ٹیموں میں دو سے تین ایسے بیٹسمین موجود ہیں جن کا اسٹرائیک ریٹ 100 پلس ہے جبکہ گرین شرٹس میں اس طرز کے کھلاڑیوں کی کمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سو سے کم اسٹرائیک ریٹ پر ففٹی یا سنچری اسکور کی جائے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ۔ عامر سہیل کے مطابق کپتان سرفراز احمد کو چھٹی یاساتویں جبکہ بابر اعظم کو چوتھی پوزیشن پر بھیجنا چاہئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ احمد شہزاد اور احسان علی کو ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع دینا چاہئے ۔
    2gvsho3 - عامر سہیل نے قومی سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: عامر سہیل نے قومی سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    2gvsho3 - عامر سہیل نے قومی سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •