Results 1 to 3 of 3

Thread: برطانیہ اور فرانس کی100 سالہ جنگ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel برطانیہ اور فرانس کی100 سالہ جنگ

    برطانیہ اور فرانس کی100 سالہ جنگ

    23199 38272101 - برطانیہ اور فرانس کی100 سالہ جنگ
    طیب رضا عابدی
    برطانیہ اور فرانس کے درمیان1337ء سے 1453ء تک جاری رہنے والی ایک جنگ کو ’’سو سالہ جنگ‘‘ کہا جاتا ہے حالانکہ یہ 116 سال جاری رہی تھی۔ جنگ کا سب سے بڑا سبب یہ تھا کہ فرانس کے بادشاہ چارلس چہارم کا 1328ء میں انتقال ہوگیا اور اس کی وفات کے بعد فوری طور پر کوئی مرد وارث موجود نہیں تھا۔ اس کاکوئی بیٹا تھا نہ بھائی جو تخت سنبھال سکتا۔ اس حقیقت کے پیش نظر برطانیہ کے بادشاہ ایڈورڈ سوم نے ارادہ کیا کہ وہ فرانس کا بادشاہ بن جائے۔ ایڈورڈ سوم کا فیصلہ فرانس کے عوام کے لئے قابل قبول نہیں تھاکیونکہ وہ ایک غیرملکی بادشاہ نہیں چاہتے تھے۔ دوسری طرف فرانس کے فلپ ششم نے کہا کہ اسے ہر صورت بادشاہ بننا چاہیے ۔ قانون کے مطابق عورت حکومت نہیں کرسکتی تھی۔یہ بھی کہاجاتا ہے کہ انگریزوں نے فرانسیسیوں کے خلاف بعض نفرت انگیز محاورے بنائے وہ بھی اس جنگ کا پیش خیمہ بنے۔ یہ محاورے آج بھی استعمال کئے جاتے ہیں ۔ اسی طرح فرانسیسیوں میں بھی انگریزوں کے خلاف غصہ موجود ہے ۔ فرانس میں انگریزی زبان میں گفتگو کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ یہی وہ بنیادی اختلافات تھے جو دونوں ملکوں کے درمیان اس قدر شدت اختیار کرگئے کہ وہ جنگ پر آمادہ ہوگئے۔ جنگ کے آغاز میں فرانس زیادہ مضبوط تھا۔ آبادی ایک کروڑ70 لاکھ تھی جبکہ برطانیہ کی آبادی صرف چالیس لاکھ تھی۔ آخر کار ایڈورڈ سوم کو نہ چاہتے ہوئے بھی فلپ ششم کو فرانس کا بادشاہ تسلیم کرنا پڑا۔ لیکن اس نے ان علاقوں پر قبضہ کرنے کا حق محفوظ رکھا جن پر زبردستی قبضہ کیا گیا تھا۔ دراصل میں فرانس اور برطانیہ کی بادشاہتوں کے درمیان اختلافات گیارہویں صدی سے ہی شروع ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں 1066 ء میںنارمن نے برطانیہ کو فتح کرلیا تھا۔ اس کے نتیجے میں برطانیہ کے تخت پر’ ’اشرافیہ‘‘ نے قبضہ کرلیا جس کی پہلے سے ہی فرانس میں زمینیں تھیں۔ اس پر فرانس کے بادشاہ کو یہ فکر دامن گیر ہوگئی کہ یہ اشرافیہ کہیں فرانسیسی بادشاہت کے لئے خطرہ نہ بن جائیں۔ مفادات کے اس ٹکرائو نے فرانس اور برطانیہ کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دی ۔ طویل مدت تک یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے علاقوں پر قبضہ کرتے رہے ۔ کوئی نہ کوئی علاقہ ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی بنیاد بنتا رہا۔ فرانس سکاٹ لینڈ کا اتحادی تھا کیونکہ انگریز بادشاہو ں نے کچھ عرصے کے لئے سکاٹ لینڈ کو اپنا غلام بنانے کی کوشش کی تھی ۔ 1295 ء میں فرانس اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ایک معاہدے پردستخط ہوئے ۔ برطانیہ کی فرانس کے تخت کے حصول کے لئے کوششیں جاری رہیں اور جنگیں ہوتی رہیں۔ فرانس کے عوام میںجون آف آرک نے انقلابی جذبہ پیدا کیا۔ بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ فرانس کی فتح کی اصل بنیاد جون آف آرک نے رکھی۔ اس نے فرانس کے کئی مفتوحہ علاقے انگریزوں کے قبضے سے آزاد کرائے۔ 1429ء سے 1453ء تک کا عرصہ فرانس کے لئے بڑا شاندار رہا۔ جون آف آرک کو انگریزوں نے گرفتار کرکے زندہ جلا دیا تھا۔ آخری فتح فرانس کی ہوئی۔ یہ سو سالہ جنگ اقتدار اور دوسروں پر غلبہ پانے انسانی حرص کی نشاندہی کرتی ہے… انسانی تاریخ حرص کے حوالے سے رونما ہونے والے بے شمار خونیں واقعات سے بھری پڑی ہے ۔ ٭…٭…٭

    2gvsho3 - برطانیہ اور فرانس کی100 سالہ جنگ

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: برطانیہ اور فرانس کی100 سالہ جنگ

    2gvsho3 - برطانیہ اور فرانس کی100 سالہ جنگ

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: برطانیہ اور فرانس کی100 سالہ جنگ

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •