Results 1 to 2 of 2

Thread: رب کے فیضِ اَتم کی بات کرو

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam رب کے فیضِ اَتم کی بات کرو


    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    رب کے فیضِ اَتم کی بات کرو
    تاجدارِ حرم کی بات کرو

    جن کا حُسنِ کرم ہے وجہِ حیات
    اُن کے حُسنِ کرم کی بات کرو

    تم گدا ہو درِ محمدﷺ کے
    اپنے جاہ و چشم کی بات کرو

    ابرِ رحمت سے جس کا رشتہ ہے
    بس اسیِ چشمِ نم کی بات کرو

    کون ان کی عطا سے ہے محروم
    مُعطئی محترم کی بات کرو

    جو کرم ہے کریم مُطلق کا
    اُس سراپا کرم کی بات کرو

    راستے خود ہی جگمگائیں گے
    اُن کے نقشِ قدم کی بات کرو

    غمِ دنیا کا ہے علاج یہی
    عشقِ شاہِ امم کی بات کرو

    وجہِ تسکین ہے ان کا غم خالدؔ
    آہ کی چشمِ نم کی بات کرو
    -------
    خالد محمود خالد نقشبندی مجددی
    قدم قدم سجدے ۔ مجموعہ نعت
    صفحہ نمبر۔ 210


    2gvsho3 - رب کے فیضِ اَتم کی بات کرو

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: رب کے فیضِ اَتم کی بات کرو

    2gvsho3 - رب کے فیضِ اَتم کی بات کرو

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •