Results 1 to 2 of 2

Thread: عہدوں کے لالچی قومی کھیل کو بدنام کر رہے ہیں،قمر ابراہیم

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,202
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Mic عہدوں کے لالچی قومی کھیل کو بدنام کر رہے ہیں،قمر ابراہیم

    عہدوں کے لالچی قومی کھیل کو بدنام کر رہے ہیں،قمر ابراہیم
    1420745 62315564 - عہدوں کے لالچی قومی کھیل کو بدنام کر رہے ہیں،قمر ابراہیم

    چند سابق اولمپیئنز ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر میدان میں اتر آئے ،سابق پلیئر

    کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سابق اولمپیئن قمرابراہیم کا کہنا ہے کہ ناکام افراد پر مشتمل گروہ ایک مرتبہ پھر عہدوں کی لالچ میں قومی کھیل کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہا ہے اور چند سابق اولمپیئنز قومی کھیل کے بجائے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں۔ قمر ابراہیم کے مطابق ہاکی فیڈریشن کی ناکامی کے ڈھنڈورے پیٹنے والے خواجہ جنید،محمد ثقلین،نوید عالم،حنیف خان اور خالد بشیر سمیت دیگر افراد خود بھی پی ایچ ایف کیلئے کام کرتے ہوئے ناکام رہے لیکن اب نئے عہدوں کی خاطر حکومت اور عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور ان کے پاس قومی کھیل کی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام لوگ بحیثیت منتظم ناکام رہے اور آئندہ بھی رہیں گے کیونکہ وہ ٹانگیں کھینچنے اور سازشوں کے سوا کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ ان کا ایجنڈا ذاتی مفادات کا حصول ہے اور انہیں ہاکی کی بربادی کا کوئی دکھ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیمینار کرنے والوں کی گزشتہ دس برس میں سرگرمیوں اور پی ایچ ایف کے مختلف عہدیداروں سے تعلق کو دیکھ کر ہی اندازہ ہوجاتا کہ کس کی کیا خواہش ہے کیونکہ جو بحثیت کوچ ناکام ہوا وہ بھی سیکریٹری کو تنقید کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے اور جو بحیثیت ڈائریکٹر کچھ نہیں کرسکا وہ بھی پی ایچ ایف انتظامیہ کو ہدف بنا کر اپنی نااہلی چھپا رہا ہے ۔
    2gvsho3 - عہدوں کے لالچی قومی کھیل کو بدنام کر رہے ہیں،قمر ابراہیم

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,202
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: عہدوں کے لالچی قومی کھیل کو بدنام کر رہے ہیں،قمر ابراہیم

    2gvsho3 - عہدوں کے لالچی قومی کھیل کو بدنام کر رہے ہیں،قمر ابراہیم

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •