Results 1 to 3 of 3

Thread: الطاف حسین حالیؔ بحیثیت شاعر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    candel الطاف حسین حالیؔ بحیثیت شاعر

    الطاف حسین حالیؔ بحیثیت شاعر
    23205 58099409 - الطاف حسین حالیؔ بحیثیت شاعر
    ڈاکٹر اقبال مسعود
    مولانا الطاف حسین حالیؔ کو ابتدا ہی سے شاعری کا شوق تھا۔ اگرچہ ان کی باضابطہ تعلیم نہیں ہو سکی تھی لیکن شادی کے بعد جب وہ دہلی گئے اور وہاں نواب مصطفی خاں شیفتہؔ کے بچوں کے اتالیق مقرر ہوئے تو ان کے شعری ذوق کو جِلا ملی۔ وہیں شیفتہؔ سے اپنے کلام پر اصلاح لینے لگے۔ شیفتہـؔ نے ان کا تخلص خستہؔ رکھا لیکن غالبؔ کے حلقہ تلامذہ میں شامل ہونے کے بعد اپنا تخلص حالیؔ اختیار کیا۔ ابتدا میں وہ روایتی انداز کی غزلیں لکھتے رہے مگر جب سرسید احمد خاں سے ملاقات ہوئی تو حالیؔ کے شعری رویہ میں تبدیلی آئی۔ ’’مسدس‘‘ میں ان تبدیلیوں کو محسوس کیا جا سکتا ہے، بعد میں جب انجمن پنجاب لاہور سے وابستہ ہوئے تو کرنل ہالرائیڈ کے مشورے سے نظموں اور قومی اور وطنی شاعری کی طرف مائل ہوئے۔ حالیؔ نے اگرچہ بحیثیت نظم نگار نام کمایا ہے لیکن ان کے سرمایہ سخن میں غزل کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان کی غزلیں روایتی موضوعات سے قریب ہوتے ہوئے بھی توازن اور اعتدال کی کیفیت رکھتی ہیں، ان کی آواز اور لہجہ میں دھیما پن ہے۔ حالیؔ نے نظم نگاری میں صرف نیچرل شاعری کی بنیادہی نہیں رکھی بلکہ شاعری کی مختلف روایتی اصناف کو جدید انداز سے استعمال کرنے کا فریضہ بھی انجام دیا۔ انہوں نے مثنوی میں عشقیہ، رزمیہ اورمتصوفانہ موضوعات کے بجائے عصری مسائل کو اپنا موضوع بنایا۔ انہوں نے پہلی مرتبہ ’’چپ کی داد‘‘، ’’بیوہ کی مناجات‘‘میں عورتوں کے اور خصوصیت سے بیوہ عورت کے ناگفتہ بہ حالات کی ایسی سچی اور حقیقی تصویر پیش کی جس سے اردو ادب اس وقت تک خالی تھا۔ حالیؔ نے حُبِ وطن، فطرت پرستی اور ملک کے سیاسی اور معاشرتی حالات پر شاندار نظمیں تخلیق کیں، ان نظموں کی زبان سادہ ہے اور ضرب الامثال سے ان کو جگمگا دیا ہے۔ حالیؔ نے نظم نگاری کے میدان میں شخصی مرثیہ کی بنیاد ڈالی اور غالب، مومن، ملکہ وکٹوریہ اور محسن الملک پر مرثیے لکھے۔ ان میں جن پر مرثیے لکھے ہیں ان اشخاص کے اخلاق او ربہترین اوصاف کو شعر کے پیکر میں ڈھالا۔ ساتھ ہی ان کی خدمات کا ذکر بھی کیا ہے۔ ٭…٭…٭

    2gvsho3 - الطاف حسین حالیؔ بحیثیت شاعر

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: الطاف حسین حالیؔ بحیثیت شاعر

    2gvsho3 - الطاف حسین حالیؔ بحیثیت شاعر

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    6594 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    5

    Default Re: الطاف حسین حالیؔ بحیثیت شاعر

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •