Results 1 to 2 of 2

Thread: عمل سے نکہتِ عشقِ رسولﷺ پیش کرو

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Islam عمل سے نکہتِ عشقِ رسولﷺ پیش کرو



    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    عمل سے نکہتِ عشقِ رسولﷺ پیش کرو
    کلامِ پاک کا شانِ نزول پیش کرو

    اس اہتمام سے نعتِ رسولﷺ پیش کرو
    ادب سے پہلے درودوں کے پھول پیش کرو

    کسی طرح بھی دعا مدعا سے دور نہیں
    درِ کریم پہ قلبِ ملول پیش کرو

    مریضِ ہجر کے زخموں کا یہ علاج نہیں
    ہٹاؤ پھول مدینے کی دُھول پیش کرو

    جو چاہتے ہو محبت کا ضابطہ ہو کوئی
    محبتوں کا کوئی تو اصول پیش کرو

    غلامِ صاحبِ معراج ہیں بحمداللہ
    ہمارے سامنے راہوں کا طول پیش کرو

    قبولیت کی مہک تو کبھی نہیں چھپتی
    کلام میں کوئی رنگِ قبول پیش کرو

    یہی ہے عشق کی تبلیغِ معتبر خالدؔ
    فقط حضورﷺ کے پیارے اصول پیش کرو
    -------​
    خالد محمود خالد نقشبندی مجددی
    قدم قدم سجدے ۔ مجموعہ نعت
    صفحہ نمبر۔ 114​


    2gvsho3 - عمل سے نکہتِ عشقِ رسولﷺ پیش کرو

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: عمل سے نکہتِ عشقِ رسولﷺ پیش کرو

    2gvsho3 - عمل سے نکہتِ عشقِ رسولﷺ پیش کرو

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •