Results 1 to 2 of 2

Thread: یہ آرزو نہیں کہ مجھے سیم و زر ملے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5862
    Rep Power
    214774

    Islam یہ آرزو نہیں کہ مجھے سیم و زر ملے


    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    یہ آرزو نہیں کہ مجھے سیم و زر ملے
    سب کچھ ہی وار دوں جو ترا سنگِ در ملے

    مانگو دعا کہ قربِ شہِ بحر و بر ملے
    نعمت یہی ہے صاحبِ نعمت اگر ملے

    آسان نہیں ہے جلوہء سرکارﷺ دیکھنا
    اس کے لیے ہے شرط کہ تابِ نظر ملے

    ہم کو بھی دردِ عشقِ محمدﷺ کی بھیک دے
    یارب ہمیں بھی صدقئہ خیرالبشرﷺ ملے

    شامل کرو دعا میں وسیلہ درود کا
    گر چاہتے ہو تم کہ دعا کو ثمر ملے

    جس انجمن میں ان کا سگِ بے ہنر گیا
    اٹھ کر بڑے تپاک سے اہلِ ہنر ملے

    یہ میری آرزو ہے رہے آرزو کی لاج
    سوز و گدازِ عشق ملے چشمِ تر ملے

    جو غمِ شبِ فراق سے خالدؔ ہوئے طلوع
    ان کے جلو میں ہم کو تو شمس و قمر ملے
    -------
    خالد محمود خالد نقشبندی مجددی
    قدم قدم سجدے ۔ مجموعہ نعت
    صفحہ نمبر۔ 126


    2gvsho3 - یہ آرزو نہیں کہ مجھے سیم و زر ملے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5862
    Rep Power
    214774

    Default Re: یہ آرزو نہیں کہ مجھے سیم و زر ملے

    2gvsho3 - یہ آرزو نہیں کہ مجھے سیم و زر ملے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •