Results 1 to 2 of 2

Thread: وہ دوریوں کا رہِ آب پر نشان کھلا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 وہ دوریوں کا رہِ آب پر نشان کھلا


    وہ دوریوں کا رہِ آب پر نشان کھلا
    وہ رینگنے لگی کشتی وہ بادبان کھلا

    مرے ہی کان میں سرگوشیاں سکوت نے کیں
    مرے سوا کبھی کس سے یہ بے زبان کھلا

    سمجھ رہا تھا ستارے جنہیں وہ آنکھیں ہیں
    مری طرف نگران ہیں کئی جہان کھلا

    مرا خزانہ ہے محفوظ میرے سینے میں
    میں سو رہوں گا یونہی چھوڑ کر مکان کھلا

    ہر آن میرا نیا رنگ ہے نیا چہرہ
    وہ بھید ہوں جو کسی سے نہ میری جان کھلا

    جزا کہیں کہ سزر اس کو بال و پر والے
    زمیں سکڑتی گئی، جتنا آسمان کھلا

    لہو لہو ہوں سلاخوں سے سر کو ٹکرا کر
    شکیبؔ بابِ قفس کیا کہوں کس آن کھلا


    2gvsho3 - وہ دوریوں کا رہِ آب پر نشان کھلا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: وہ دوریوں کا رہِ آب پر نشان کھلا

    2gvsho3 - وہ دوریوں کا رہِ آب پر نشان کھلا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •