Results 1 to 2 of 2

Thread: کسی سے عہد و پیماں کر نہ رہیو

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 کسی سے عہد و پیماں کر نہ رہیو


    کسی سے عہد و پیماں کر نہ رہیو
    تُو اس بستی میں رہیو پر نہ رہیو

    سفر کرنا ہے آخر دو پلک بیچ
    سفر لمبا ہے بے بستر نہ رہیو

    ہر اک حالت کے بیری ہیں یہ لمحے
    کسی غم کے بھروسے پر نہ رہیو

    ہمارا عمر بھر کا ساتھ ٹھیرا
    سو میرے ساتھ تُو دن بھر نہ رہیو

    بہت دشوار ہو جائے گا جینا
    یہاں تُو ذات کے اندر نہ رہیو

    سویرے ہی سے گھر آ جائیو آج
    ہے روزِ واقعہ باہر نہ رہیو

    کہیں چھپ جاؤ تہ خانوں میں جا کر
    شبِ فتنہ ہے اپنے گھر نہ رہیو

    نظر پر بار ہو جاتے ہیں منظر
    جہاں رہیو وہاں اکثر نہ رہیو


    2gvsho3 - کسی سے عہد و پیماں کر نہ رہیو

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: کسی سے عہد و پیماں کر نہ رہیو

    2gvsho3 - کسی سے عہد و پیماں کر نہ رہیو

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •