Results 1 to 2 of 2

Thread: پاک بھارت میچ میں تجربے پر جذبہ حاوی ہو جاتا ہے :مشتاق

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic پاک بھارت میچ میں تجربے پر جذبہ حاوی ہو جاتا ہے :مشتاق

    پاک بھارت میچ میں تجربے پر جذبہ حاوی ہو جاتا ہے :مشتاق
    1421188 75538135 - پاک بھارت میچ میں تجربے پر جذبہ حاوی ہو جاتا ہے :مشتاق

    پاکستانی کرکٹرز بھارت کیخلاف ہار کے خوف کو دل اور دماغ سے نکال کر کھیلیں عمران خان جس سٹرکچر کی بات کر رہے ہیں اسے سمجھنے کی ضرورت ہے ، سابق کرکٹر

    لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے پاکستانی کرکٹرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 16 جون کو بھارت کے خلاف میچ میں ہار کے خوف کو دل اور دماغ سے نکال کر کھیلیں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے ، 1992 کا ورلڈکپ بھی اسی فارمیٹ کے تحت کھیلا گیا تھا جو اس بار ہے ، 92 کے ورلڈکپ میں بھی کئی کھلاڑی نوجوان ہی تھے ، پاک بھارت میچ میں تجربے پر جذبہ حاوی ہو جاتا ہے اور جذبہ بہت ضروری ہوگا۔مشتاق احمد نے کہا کہ ورلڈکپ میں انگلینڈ کے کپتان مورگن پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں، پاکستان ٹیم کو فیورٹ قرار دینا پریشر میں لانے کی بھی ایک کڑی ہو سکتی ہے ۔ انگلش کنڈیشنز پاکستانی کرکٹرز کیلئے سازگار ہیں، یقین ہے کہ سلیکشن کمیٹی ایک اچھا سکواڈ منتخب کرے گی۔عابد علی اور محمد رضوان کو ساتھ لے کر جانا ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتا ہے ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ عمران خان جس سٹرکچر کی بات کر رہے ہیں اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے ، مثبت سوچ کے ساتھ اگر آگے بڑھیں گے تو چیزیں بہتر ہوں گی، ریجنز اور ڈومیسٹک کا سٹرکچر بہتر سے بہتر ہوتا چلا جائے گا۔
    2gvsho3 - پاک بھارت میچ میں تجربے پر جذبہ حاوی ہو جاتا ہے :مشتاق

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: پاک بھارت میچ میں تجربے پر جذبہ حاوی ہو جاتا ہے :مشتاق

    2gvsho3 - پاک بھارت میچ میں تجربے پر جذبہ حاوی ہو جاتا ہے :مشتاق

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •