Results 1 to 3 of 3

Thread: سب سے چھوٹے جانور

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel سب سے چھوٹے جانور

    سب سے چھوٹے جانور
    23216 84905383 - سب سے چھوٹے جانور
    رضوان عطا
    بڑے جانور توجہ کا زیادہ مرکز بنتے ہیں لیکن اگر غیرمعمولی طور پر چھوٹا جانور نظر آ جائے تو یقینا حیران کر دیتا ہے۔ سمندر میں خوف زدہ کر دینے والی شارک ہی کو لیجیے۔ یہ سمندری جانداروں کے ساتھ انسانوں پر بھی حملہ آور ہوتی ہے۔ لیکن اگر چند انچ لمبی بالغ شارک نظر آ جائے تو کیسا خوف! آئیے مختلف انواع کے سب سے چھوٹے چند جانوروں کا جائزہ لیتے ہیں۔ سانپ زمین پر انسان جن جانداروں سے سب سے زیادہ ڈرتا ہے ان میں سے ایک سانپ ہے۔ بالخصوص درمیانے اور بڑے سانپوں کے خوف نے انسانوں کے لاشعور میں گھر کر رکھا ہے۔ تاہم سانپ کی ایک قسم حیرت انگیز طور پر اتنی چھوٹی ہے کہ ہتھیلی میں سما جائے۔ اس قسم کے سانپ کریبین جزیرے بارباڈوس میں رہتے ہیں اور ان کا نام بھی اسی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔ دنیا کے سب سے چھوٹے سانپ ’’بارباڈوس تھریڈ سنیک‘‘ کہلاتے ہیں اور ’’تھریڈ سنیک‘‘ کی ایک قسم سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی لمبائی تقریباً چار انچ ہوتی ہے۔ چوڑائی اتنی جتنا ایک سپیگٹی کا نوڈل۔ مادہ ایک وقت میں صرف ایک انڈا دیتی ہے۔ یہ سانپ حشرات اور بغیر ہڈی والے چھوٹے جاندار کھاتا ہے۔ یہ سانپ جنگلات میں رہنا پسند کرتے ہیں اور بارباڈوس میں جنگلات کے خاتمے کے ساتھ ان کے معدوم ہونے کے خدشات بھی جنم لے رہے ہیں۔ پرندہ بچپن میں سب سے زیادہ توجہ پانے والے جانداروں میں پرندے شامل ہیں۔ ان میں چڑیا،کوئل، فاختہ، کوا اور چیل قابل ذکر ہیں۔ دیہی علاقوں کے بچوں کو زیادہ انواع کے پرندے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ پرندوں کے بارے میں ہم کتابوں اور دستاویزی فلموں کے ذریعے بھی جانتے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ صرف ایک ملک کا باسی ہے، اس لیے قدرتی ماحول میں ہمارے لیے اس کا نظارہ کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ یہ بی ہمنگ برڈ ہے جس کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 2.4 انچ ہوتی ہے۔ یہ صرف کیوبا میں پایا جاتا ہے۔ مادہ کا وزن تقریباً 2.6 گرام ہوتاہے اور یہ نر سے تھوڑی سی بڑی ہوتی ہے۔ اس پرندے کے پَر مضبوط اور پرواز رواں ہوتی ہے ۔ اسے اپنے دیس میں اڑتے ہوئے ٹھہر کر پھولوں سے رس چوستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ نر اور مادہ کے رنگ خوبصورت مگر قدرے مختلف ہوتے ہیں۔ بی ہمنگ برڈ کا گھونسلا کپ جیسا اور صرف 0.98 انچ قطر کا ہوتا ہے۔ مادہ ایک وقت میں دو انڈے دیتی ہے۔ شارک سمندر میں اس شارک سے بھلا کون ڈرے گا جس کی لمبائی تقریباً آٹھ انچ ہو۔ یہ ڈوارف لانٹرن شارک کہلاتی ہے۔ یہ شارک شکاریوں کو دور رکھنے کے لیے روشنی خارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں اور اسے صرف کولمبیا اور وینزویلا کے سمندروں میں ایک مخصوص گہرائی پر دیکھا گیا ہے۔ مچھلی مچھلیوں کو اگرچہ گھروں اور ہوٹلوں میں خوبصورتی کی خاطر بھی رکھا جاتا ہے لیکن لوگ عموماً اسے کھانا پسند کرتے ہیں۔ تاہم اس مچھلی کو پکا کر کیسے پیٹ بھرا جا سکتا ہے جس کی لمبائی نصف انچ سے بھی کم ہو۔ دنیا کی سب سے چھوٹی مچھلی پائیڈوسائپریس پروجنیٹیکا ہے جس کی لمبائی بالغ ہونے پر صرف 0.4انچ (10 ملی میٹر) ہوتی ہے۔ یہ انڈونیشیا کے جزائر سماٹرا اور بنٹان میں پائی جاتی ہے۔ ایک ایسی بالغ مادہ مچھلی بھی دیکھی گئی جو صرف 0.3 انچ طویل تھی۔ فیل ماہی وہیل اورڈولفن اس گروہ سے تعلق رکھتی ہیں جسے فیل ماہی (cetacean) کہا جاتا ہے۔ اس گروہ سے تعلق رکھنے والے جانور خاصے بڑے ہوتے ہیں۔ اس کی سب سے چھوٹی قسم ’’واکویٹا ‘‘ ہے ۔ یہ خلیج کیلی فورنیا کے شمالی حصوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ 1997ء میں اس کی تعداد چھ سو تھی جو 2014ء میں گھٹ کر ایک سو رہ گئی۔ مارچ 2018ء کے ایک اندازے کے مطابق اب صرف 12 سے 15 واکویٹا رہ گئی ہیں۔ ان کی لمبائی تقریباً 4.9 فٹ ہوتی ہے۔ میمل اٹروسکین شریو سب سے چھوٹا میمل ہے۔ اس کا اوسط وزن 1.8 گرام ہوتا ہے جبکہ لمبائی 1.6 انچ ہوتی ہے۔ یہ بہت تیز حرکت کرتا ہے اور اس کا نظام انہضام بھی بہت تیز رفتار ہوتا ہے۔ یہ ایک دن میں اپنے وزن سے ڈیڑھ سے دو گنا خوراک کھا جاتا ہے جو عموماً حشرات اور کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں۔ یہ اپنے جتنے بڑے حشرات کا شکار بھی کر لیتا ہے۔ یہ یورپ سے شمالی افریقہ اور ملائیشیا تک پایا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ نوع معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار نہیں، تاہم بعض ممالک میں صورت حال تشویش ناک ہے۔ دو برس اوسط عمر پانے والا یہ ننھا جانور تنہا رہنا پسند کرتا ہے۔ یہ رات کے وقت زیادہ متحرک ہوتا ہے۔ سرد موسم میں جب خوراک کی قلت ہو جاتی ہے تو یہ اپنے جسم کے درجہ حرارت کو کم کر کے 12 سینٹی گریڈ تک لے آتا ہے اور عارضی طور پر بے حس و حرکت ہو جاتا ہے۔ اس طرح اس کے جسم کو کم توانائی کی ضرورت پڑتی ہے۔ ٭…٭…٭

    2gvsho3 - سب سے چھوٹے جانور

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: سب سے چھوٹے جانور

    2gvsho3 - سب سے چھوٹے جانور

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: سب سے چھوٹے جانور

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •