Results 1 to 2 of 2

Thread: کہانی اوڑھ لی میں نے ۔۔۔

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 کہانی اوڑھ لی میں نے ۔۔۔


    کہانی اوڑھ لی میں نے ۔۔۔

    زمانہ چاہتا ہے ہر گھڑی بس نِت نئی باتیں
    نئے دن اور نئی شامیں، نئی صبحیں نئی راتیں
    نئی قسمیں، نئے وعدے، نئے رشتے، نئے ناتے
    پُرانے جو بھی قصے تھے وہ اب اس کو نہیں بھاتے
    میں خود لفظوں کی مصرعوں کی بہم تکرار سے جاناں!
    بہت اُکتا گئی تھی اب
    تو میں نے یوں کیا، لفظوں کو مصرعوں کو
    لپیٹا سُرخ کاغذ میں
    پھر ان کو من میں رقصاں آگ دکھلا دی
    ہوا میں راکھ کے اُڑتے ہوئے ذرّوں نے جب پوچھا
    کرے گی کیا؟
    سُنے گی کیا، کہے گی کیا؟
    تیرا دامن تو خالی ہے
    کہا میں نے،
    مجھے اب کچھ نہیں کرنا
    مجھے اب کچھ نہیں سُننا، مجھے اب کچھ نہیں کہنا
    کہانی اوڑھ لی میں نے
    ٭٭٭


    2gvsho3 - کہانی اوڑھ لی میں نے ۔۔۔

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: کہانی اوڑھ لی میں نے ۔۔۔

    2gvsho3 - کہانی اوڑھ لی میں نے ۔۔۔

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •