ذیشان زیب پہلی نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فاتح
اسداللہ انڈر17اور ابراہیم زیب انڈر11کیٹیگری میں قومی چیمپئن بن گئے
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ذیشان زیب نے پہلی نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی، انڈر17 کیٹیگری میں اسداللہ جبکہ انڈر 11 کیٹیگری میں ابراہیم زیب نیشنل چیمپئن بن گئے ۔ بینظیر بھٹو سکواش کمپلیکس لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والے ایونٹ کی انڈر 11 کیٹیگری کے فائنل میں ابراہیم زیب نے عبیداللہ کو 3-0 سے شکست دی۔ انڈر 17 کیٹیگری کے فائنل میں اسداللہ نے عباس زیب کو 31 سے ہرا دیا۔ انڈر 19 کیٹیگری میں ذیشان زیب نے عزیر شوکت پر3-0سے غلبہ پایا۔