Results 1 to 2 of 2

Thread: وسیم اکرم پی سی بی میں کرکٹ کمیٹی کی موجودگی پرحیران

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic وسیم اکرم پی سی بی میں کرکٹ کمیٹی کی موجودگی پرحیران

    وسیم اکرم پی سی بی میں کرکٹ کمیٹی کی موجودگی پرحیران
    1421980 50276015 - وسیم اکرم پی سی بی میں کرکٹ کمیٹی کی موجودگی پرحیران

    میں بھی شامل ہوں لیکن جانتا کچھ نہیں،پاکستان کرکٹ میں تماشہ لگا ہے :سابق کپتان

    کراچی (سپورٹس رپورٹر)سابق قومی کپتان وسیم اکرم پی سی بی میں کرکٹ کمیٹی کی موجودگی پر حیران ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس میں شامل ہیں لیکن جانتے کچھ نہیں کیونکہ دنیا بھر کے کرکٹ بورڈز ورلڈ کپ کی جانب متوجہ ہیں تو پاکستان کرکٹ میں تماشہ لگا ہوا ہے ۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس میں سامنے آنے والے تنازعات قومی ٹیم کی تیاریوں پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں جن کو جان کر محض افسوس ہی کیا جا سکتا ہے ۔سابق قومی کپتان کے مطابق ٹاپ لیول پلیئرز کیلئے فٹنس کا ایک معیار ہونا چاہئے تاہم ایسا بھی نہ ہو کہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے بھی سکواڈ کا حصہ بن جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ملکی کرکٹ سے اداروں کا کردار کیوں ختم کیا جا رہا ہے اور شاید کچھ لوگ اسی وجہ سے خوف کا شکار ہیں کہ ادارتی کرکٹ بند ہو گئی تو ان کا کیا ہوگا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اس قسم کی باتوں سے ساری دنیا میں غلط پیغام جا رہا ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان اس بارے میں کیا ایکشن لیتے ہیں۔ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان اور باصلاحیت ہیں لہٰذا انہیں ایک موقع لازمی ملنا چاہئے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی میں شامل ہونے کے باوجود انہیں کچھ علم نہیں کہ کیا ہو رہا ہے کیونکہ انہیں تو اس بات کا بھی اندازہ نہیں کہ ایسی کوئی کمیٹی ملک میں موجود ہے ۔ انہوں نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ تمام حالات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی نگاہیں محض میگا ایونٹ میں بہتر پرفارمنس اور جیت پر رکھیں۔
    2gvsho3 - وسیم اکرم پی سی بی میں کرکٹ کمیٹی کی موجودگی پرحیران

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: وسیم اکرم پی سی بی میں کرکٹ کمیٹی کی موجودگی پرحیران

    2gvsho3 - وسیم اکرم پی سی بی میں کرکٹ کمیٹی کی موجودگی پرحیران

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •