Results 1 to 2 of 2

Thread: قصے ہیں خموشی میں نہاں اور طرح کے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 قصے ہیں خموشی میں نہاں اور طرح کے


    قصے ہیں خموشی میں نہاں اور طرح کے
    ہوتے ہیں غمِ دل کے بیاں اور طرح کے
    تھی اور ہی کچھ بات کہ تھا غم بھی گوارا
    حالات ہیں اب درپۓ جاں اور طرح کے
    اے راہروِ راہِ وفا دیکھ کے چلنا
    اس راہ میں ہیں سنگِ گراں اور طرح کے
    کھٹکا ہے جدائی کا نہ ملنے کی تمنا
    دل کو ہیں مرے وہم و گماں اور طرح کے
    پر سال تو کلیاں ہی جھڑی تھیں مگر اب کے
    گلشن میں ہیں آثارِ خزاں اور طرح کے
    دنیا کو نہیں تاب مرے درد کی یارب
    دے مجھ کو اسالیبِ فغاں اور طرح کے
    ہستی کا بھرم کھول دیا ایک نظر نے
    اب اپنی نظر میں ہیں جہاں اور طرح کے
    لشکر ہے نہ پرچم ہے نہ دولت ہے نہ ثروت
    ہیں خاک نشینوں کے نشاں اور طرح کے
    مرتا نہیں اب کوئی کسی کے لیے ناصر
    تھے اپنے زمانے کے جواں اور طرح کے




    2gvsho3 - قصے ہیں خموشی میں نہاں اور طرح کے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: قصے ہیں خموشی میں نہاں اور طرح کے

    2gvsho3 - قصے ہیں خموشی میں نہاں اور طرح کے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •